اہم خبریں

اعظم خان کو نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا

پشاور(نیوز ڈیسک) اعظم خان کو بطور نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا تقرری کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے اعظم خان کی بطور نگراں مقرر کیا گیا ہے ،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ، خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہو گیا تھا۔اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے ہمارے متفقہ امیدوار اعظم خان ہیں، ایسے شخص کا چناؤ کیا ہے جو سب کو قابلِ قبول ہیں، تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور پر نگراں وزیرِ اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوا ہے ۔

متعلقہ خبریں