اہم خبریں

لسبیلہ کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کا انکشاف

لسبیلہ(نیو زڈیسک )بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے لیے گئے ایک اور ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کا پتہ چلا ہے، جس کے بعد رواں سال مثبت نمونوں کی تعداد 173 ہوگئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انسداد پولیو پروگرام کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد نے تصدیق کی ہے کہ لسبیلہ میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تازہ نمونہ جمالی محلہ سے لیا گیا تھا، اس سال ضلع لسبیلہ سے تیسرے ماحولیاتی نمونے میں وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ آخری دو مثبت نمونے 23 جنوری اور 22 اپریل کو لیے گئے تھے۔ وائرس کو YB3A کلسٹر کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔ اس سال 11 جنوری کو کراچی ایسٹ میں ماحولیاتی نمونے میں پائے جانے والے وائرس سے 99.44 فیصد جینیاتی طور پر متعلق ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اس سال 44 اضلاع سے 173 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے عہدیدار نے مزید کہا کہ 2023 میں 28 اضلاع سے 126 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وائرس ان اضلاع میں پھیل رہا ہے جو پہلے وائرس سے پاک تھے۔

اہلکار نے کہا کہ اگر سیوریج کے پانی میں وائرس پایا جاتا ہے، تو اس کے نمونے کو مثبت کہا جاتا ہے، جو پولیو مہم کے معیار کا تعین کرنے کا بنیادی پیرامیٹر ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے بچوں کو قطرے نہیں پلائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں،15 خطر ناک دہشتگردگرفتار

متعلقہ خبریں