راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک ٹیکنیکلی طور پر ڈیفالٹ ہوگیا ہے صرف اعلان کرنا باقی ہے،حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اس امید سے بیٹھے ہیں کہ کب ان کو ووٹ کاحق ملے گا ایل سی کھل نہیں رہی مہنگائی عروج پر ہے، عنقریب اس حکومت کے خلاف ایسا زناٹے دار احتجاج ہوگا کہ سناٹا پڑجائے گا،حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا، لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر روز لوگ احتجاج کررہے ہیں مگر اس کو شرم نہیں آرہی۔
ملک ٹیکنیکلی طورپرڈیفالٹ ہوگیاہےصرف اعلان کرناباقی ہےاوورسیزپاکستانی اس امیدسےبیٹھےہیں کہ کب ان کوووٹ کاحق ملےگاLCکھل نہیں رہی مہنگائی عروج پرہےعنقریب اس حکومت کےخلاف ایسا زناٹےداراحتجاج ہوگاکہ سناٹاپڑجائےگالندن میں نوازشریف کےگھر کےباہرروزلوگ احتجاج کررہےہیں مگراس کوشرم نہیں آری
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 20, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کردیا ہے، نہ آئی ایم ایف سے قسط مل رہی اور نہ ہی باہر سے امداد صرف کابینہ میں معاون خصوصی بڑھائے جارہے ہیں، غریب پیسے دے کر آٹے کی لائن میں مر رہا ہے، حالات اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے، جلد الیکشن ملک میں استحکام لاسکتے ہیں۔















