اہم خبریں

پنجاب کا عید کے موقع پر قیدیوں کی رہائی اور سزاؤں میں کمی کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک )محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور رہائی کی سمری تیار کر لی۔محکمہ داخلہ کی تیار کردہ سمری منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

حکام کے مطابق 70 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ قید خواتین جنہوں نے اپنی سزا کا دو تہائی حصہ مکمل کر لیا ہے، کو فائدہ ہوگا۔حکام کا کہنا تھا کہ سزا کی دو تہائی تکمیل اور اچھا برتاؤ تبدیلی اور رہائی کے لیے لازمی ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جیل کے کچن، ہسپتال، قیدی بیرکس اور صنعتی و پیشہ ورانہ مرکز کا معائنہ کیا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ قیدیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروز بدھ 5 جون 2024 سونےکی قیمت

متعلقہ خبریں