اسلام آباد( نیوزڈیسک)اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی کے علاوہ ہری پور ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کوچاربج کر 35 منٹ پر اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دکانوں سے باہرکھلے جگہوں پرنکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد اور استغفار پڑھتے رہے تاہم فوری طورپرکسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔















