اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کے جیتنے والے 7 حلقوں کا الیکشن کمیشن نے تاحال کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاتھا۔الیکشن کمیشن نے محفو ظ فیصلہ سنادیا۔ الیکشن کمیشن نے ان حلقوں پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا ۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرنے پر نوٹس لیا تھا اور نوٹفیکیشن کیس پر 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ سال ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں عمران خان این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور پر کامیابی حاصل کی تھی۔اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نے این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 239 کورنگی اور این اے 45 کرم سے بھی فتح سمیٹی تھی۔عمران خان نے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں بیک وقت الیکشن جیت کر اپنا ہی 5 حلقے جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔















