وزیراعظم شہبازشریف سے آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملاقات کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف آج (بدھ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں:چین میں خوفناک دھماکے، دو افراد ہلاک، 26 زخمی

تفصیلات کے مطابق اجلاس کا ایجنڈا چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تقرری پر ہوگا۔واضح رہے کہ حال ہی میں خیبرپختونخوا اور

وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تصادم اس وقت سامنے آیا تھا جب علی امین نے وفاقی حکومت سے موجودہ چیف

سیکریٹری کو تبدیل کرنے کا کہا تھا۔علی امین نے اپنی درخواست میں مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری تعینات کرے۔