اہم خبریں

چوہدری پرویز الٰہی کو ق لیگ کے پی ٹی آئی میں انضمام کااعلان مہنگا پڑھ گیا،پارٹی رکنیت معطل

لاہور(نمائندہ خصوصی) چوہدری پرویز الٰہی کو ق لیگ کے پی ٹی آئی میں انضمام کااعلان مہنگا پڑھ گیا،پارٹی رکنیت معطل،ذرائع کے مطابقمسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے سے متعلق بیان پر پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

صدر مسلم لیگ ق شجاعت حسین نے چوہدری پرویز اـلہی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کے بیان پر وضاحت مانگ لی۔ کیسے صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرسکتا ہے؟شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کر سکتا، غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کے نام رجسٹرڈ ہونے کے باعث پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ خبریں