اہم خبریں

صدر پاکستان نے ایک بار پھر آئین توڑا، شہبا ز شریف

لاہور ( اے بی این نیوز    ) نامزد وزیر اعظم شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ جتنے بھی آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ کو جوائن کیا سب کو خوش آمدید ،2017میں قوم کو بتادیاتھا کہ اب 16گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،5000میگاواٹ منصوبہ عوام کو پیش کیاتھا،کچھ لوگ موٹروے پر تنقید کررہےتھے،آج وہی لوگ سفر کےدوران نواز شریف کی تعریفیں کرتے ہیں،

مزید پڑھیں :اسلحے کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی

کراچی والے جولیاں بھر کےنواز شریف کو دعائیں دیتے ہیں،آزاد اراکین کی قوت کیساتھ ہماری تعداد 104 ہوگئی،کچھ لوگوں نے اداروں کیخلاف باتیں کیں،سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا،پشاور میں ریڈیو پاکستان پر حملہ کیاگیا،بیماری اللہ کی طرف سےہوتی ہےلیکن برے الفاظ کا استعما ل کیا،صدر پاکستان نے

مزید پڑھیں :مخصو ص نشستو ں پر دوسری جماعتوں نے ہمارا حصہ مانگ لیا، بیر سٹر علی ظفر

ایک بار پھر آئین کو توڑا،دوہرا میعار نہیں چلے گا،16مہینوں میں ہم نے بہت مشکل فیصلے کیے،اسی فیصلوں نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،بھٹو پھانسی ہوگئے بینظیر شہید ہوگئی کسی نے جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا.

مزید پڑھیں : لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس ،بانی پی ٹی آئی، عمران خان ،فیصل جاوید ، اسد عمر بری

متعلقہ خبریں