کراچی ( اے بی این نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے منگل کو تیسری بار سندھ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں ان کی
مزید پڑھیں :مخصوص نشستوں کے بغیر قومی اسمبلی اجلاس غیر قانونی ہے، بیرسٹر گوہر
پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سندھ کے عبوری وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی،مراد شاہ نے مسلسل تیسری بار چیف ایگزیکٹو بن کر تاریخ رقم کردی۔ ان کا مقابلہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی سے تھا جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے بائیکاٹ کے باوجود صرف 36 ووٹ حاصل کیے۔
مزید پڑھیں :مریم نواز نے 800,000 اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے
مراد علی شاہ 2016 سے 2018 اور پھر 2018 سے 2023 تک دو مرتبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو مبارکباد دی،مراد علی شاہ نے حلف اٹھانے کے بعد بلاول بھٹوزرداری سے مصافحہ کیا،مراد علی شاہ سندھ کے 25ویں وزیراعلیٰ بن گئے۔