اہم خبریں

ق لیگ کا پی ٹی آئی میں انضمام، پرویزالٰہی آج6 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق کی سینئر لیڈر شپ کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے معاملے پر چودھری پرویز الٰہی نے مشاورت مکمل کرلی .

چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیاہ،پرویز الٰہی شام 6بجے اپنے ارکان کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے ۔یاد رہے کہ پارٹی شجاعت حسین کے نام رجسٹرڈ ہونے کے باعث پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہو سکتی ،شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پرویز الٰہی کو ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی پیشکش کر رکھی ہے، جس پر پرویز الٰہی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

متعلقہ خبریں