اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) الیکشن2024 ء میں پولنگ ختم ہوئے 14 گھنٹے سے زائد ہوگئے ہیں ،لیکن مکمل سرکاری نتائج کا اعلان نہ ہو سکا
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان شروع کر دیا،آزاد امیدوار سب سے آگے
قومی اسمبلی کی اب تک 21 نشستوں کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج آج نیوز کو موصول ہوئے ہیں،ان نتائج کے مطابق 9 نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں،سوات، چارسدہ، پشاور، حاصل پور
، این اے ایک سو اکیس لاہور اور این اے241 کراچی سے بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے،اسکے علاوہ 7 نشستوں پر پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا ہے، گھوٹکی، خیرپور، مٹیاری، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ، این اے229کراچی اور این اے230کراچی سے
پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی،چار نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی، راولپنڈی، چکوال، تلہ کنگ اور این اے123 لاہور سے ن لیگ کامیاب قرار پائی، اور ایک نشست پر بی این پی کامیاب ہوئی۔