Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا ، چیف جسٹس

اسلام آباد( محمد بشارت راجہ) چیف جسٹس پاکستان کا بڑا حکم پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس سلسلے میں ملک بھر میں ممنوعہ اسلحے کے کتنے لائسنس جاری ہوئے متعلقہ حکام سے تمام تفصیلات طلب کر لی سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، تمام صوبائی ہوم سیکرٹریز، انسپکٹرز جنرل پولیس کو نوٹس جاری کردیا عدالت نے اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکمنامہ کی کاپی بھجوانے کی ہدایت کر دی چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ جس کے گھر سے اسلحہ چوری ہوا پولیس نے اس سے لائیسنس تک کا نہیں پوچھا مالک خود اقرار جرم کررہا ہے دو کلاشنکوف، دو کالا کوف اور ایک پسٹل سمیت دیگر قیمتی چیزیں چوری ہوئیں مجھے بھی آفر کی جاتی رہی کہ آپ کلاشنکوف کا لائسنس لیں منشیات اور کلاشنکوف نے پاکستان کو تباہ کردیااسطرح کالے شیشے لگا کر بڑی بڑی گاڑیوں میں کلاشنکوف لیکر دنیا میں کہیں کوئی نہیں گھومتا چیف جسٹس نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کلاشنکوف کہاں سے آیاآئی جی ایسے کلاشنکوف کے کاغذ دے رہے ہی تو کیوں نہ ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ہم سیکرٹری داخلہ کو لکھ دیتے ہیں تمام کلاشنکوف اور ان کے لائسنس واپس کریں سکول اور بازار جاو تو لوگ کلاشنکوف لیکر کھڑے نظر آتے ہیں ڈرتے ہیں تو گھروں میں رہیں، باہر اسلئے نکلتے ہیں کہ لوگوں کو ڈریا جائے اور اپنا اثر رسوخ دکھا سکیں اسلام آباد میں کلاشنکوف لیکر گھروں کے باہر گارڈ کھڑے ہیں کالے شیشے کے ساتھ لوگ کلاشنکوف لیکر جاتے ہیں پولیس کی ان سے پوچھنے کی ہمت نہیں ہوتی کیسے پتہ ہوگا کلاشنکوف والےدہشت گرد تھے یا کوئی اور تھے چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر لائیسنس کا اسلحہ رکھنا جرم ہے اور پولیس نے انکوائری میں مالک سے پوچھا تک نہیں سپریم کورٹ نے چوری پر نامزد ملزم کاشف کی پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منطور کرلی۔