اہم خبریں

آج بروزہفتہ 29اگست :ستاروں کی روشنی میں ،اپنے،کیرئر،محبت ،شادی اور دن بارے جانئے

ہفتہ 29اگست ،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
سفر کے متعلق اچھی خبر مل سکتی ہے جن لوگوں کی رقم بلاک تھی اُس کی واپسی کا امکان بھی ہے جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ کام کرنا چاہ رہے ہیںوہ ابھی رُک جائیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور میںاختلاف شدت اختیاکرتے جا رہے ہیں آپ کو ابھی اس معاملے میں انتظار کرنا ہو گا آپ کا حق ضرور ملے گا دوسروں کو ابھی نصیحت مل جانے دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
گھر میں نحوست والا معاملہ دکھائی دے رہا ہے آپ جس طرح سے ممکن ہو اس کو ختم کرنے کی کوشش کریں،ذکر الٰہی کی محفل کروا لیں ورنہ سورہ¿ بقرہ کی تلاوت لگایا کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک بڑی مشکل سے نجات ملے گی آپ جس طرف بھی بحکم اللہ اُمید لگائیں گے اُس کے بھر آنے کا امکان ہے اور آج کسی حوالے سے بڑا فیصلہ بھی متوقع نظر آتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک طرف سے کچھ رقم ملنے کا امکان ہے مگر صحت کا خانہ کمزور ہے اس کا صدقہ ضرور دیں اور ضروری ٹیسٹ بھی کروا لیں۔ آج ایک من پسند خبر بھی آپ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کافی دِنوں کے بعد آپ کا بند زائچہ کھل رہا ہے اس کے ساتھ ہی انشاءاللہ بہتری میں آنا شروع ہو جائیں گے اور جس کام میں بڑی رکاوٹ بھی تھی وہ بھی آج دور ہو گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
خواہشمند افراد کو من پسند جگہ رشتہ ہونے کی خبر مل سکتی ہے اور جو لوگ سفر کی کوشش میں تھے وہ اب منزل کے قریب ہیں آج اولاد کے حوالے سے کوئی اہم فیصلہ بھی ہو سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو کسی بھی شخص کو اپنے قریب کرنے کی ضرورت نہیں وہ نقصان دہ ہو سکتا ہے آج تو مال کےساتھ ساتھ عزت کی حفاظت کرنا بے حد ضروری ہے کچھ حاسدین پیچھے پڑے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ کے حکم سے اب صورتحال بڑی اچھی ہو رہی ہے آپ کے دماغ سے بڑا بوجھ اترنے والا ہے اور جس معاملے نے ناک میںدم کیا ہوا تھا وہ کسی وقت بھی حل ہو سکتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج کا دن بڑا اچھا لگتا ہے زائچہ آپ کو کسی حوالے سے خوشی کی خبر دے رہا ہے اور کام کو بحکم اللہ آپ کےلئے آسان کر رہا ہے آج کا دن کچھ رقم کا بھی بندوبست کرے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صبر سے کام لیں آپ کو ضرور اپنا حق ملے گا مگر کچھ انتظار کریں مطلب پرست لوگ تو اللہ نے خود ہی آپ سے دور کر دیئے ہیں اب ان کی طرف دوبارہ مڑ کر بھی نہ دیکھیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کالے ماش سے بھی نظر اتاریں اور پرندوں کو خوراک ڈالیں اس سے بدنظری میں بڑا فرق پڑےگا جو لوگ بیماری میں تھے وہ اب تیزی سے انشاءاللہ شفایاب ہونگے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ایرانی ریال کی تازہ ترین قیمت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں