سردیوں میں ہی جسم میں ٹیسیں کیوں اُٹھتی ہیں؟؟
سردیوں کا آغاز ہوتے ہی جب انتہائی سرد ہوائیں چلنے لگتی ہیں تو درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے انسان کو اپنے جسم میں سستی محسوس ہوتی ہے۔
دہلی سے تعلق رکھنے والےایک نیورولوجسٹ ڈاکٹر کدم ناگپال کا کہنا ہے کہ جب سردی بڑھتی ہے تو ہم ورزش نہیں کرتے، یہاں تک کہ اپنے جسم کو اپنی معمول کی زندگی کے مقابلے میں حرکت میں بھی کم ہی لاتے ہیں اس لیے موسمِ سرما کے دوران جسم میں درد کا سامنا ہوتا ہے۔
سردیوں میں اکثر لوگوں کو صبح اُٹھنے کے بعد جسم میں درد محسوس ہوتا ہے لیکن اس کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آتی مگر اب ماہرین نے نا صرف اس کی وجہ بلکہ درد سے بچنے کا طریقہ بھی بتادیا ہے۔
موسم کی اس تبدیلی کے دوران جو لوگ گٹھیا کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں اُنہیں اپنے جوڑوں میں درد کا سامنا بھی ہوسکتا ہے جوکہ اکثر کام نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
’بہت سے لوگوں کو سردیوں میں نزلہ زکام، سر میں درد، اور بائیک چلاتے ہوئے کمر اور گردن میں اکڑن کا سامنا ہوسکتا ہے‘۔
آپ کو سردی بڑھنے پر جسم میں درد کا خطرہ ہو تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنے جسم کو مناسب طریقے سے ڈھانپا ہوا ہے اور اگر آپ بائیک پر سفر کر رہے ہیں تو اپنے آپ کو موٹے سوئٹر یاجیکٹوں سے ڈھانپیں اور مفلر کا استعمال بھی کریں‘۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’آپ کو موسمِ سرما میں کسی نہ کسی طرح کی ورزش یا کسی سرگرمی کو معمول بناناچاہیے تاکہ جسم کے متاثرہ حصّوں میں کچھ لچک پیدا ہو‘۔
انسان کو نیند کیسے آتی ہے؟
ماہرین کے مطابق سردیوں کے دن چھوٹے ہونے کی وجہ سے سورج کی روشنی کم ملتی ہے جس کی وجہ سے انسان کا جسم ہڈیوں کے لیے سب سے اہم جزو وٹامن ڈی سے محروم رہتا ہے۔
’وٹامن ڈی مضبوط ہڈیوں، دانتوں اور جوڑوں کے لیے ضروری غذائیت ہےاور سردیوں میں، وٹامن ڈی کی کم مقدار بھی ہڈیوں میں تکلیف، ہڈیوں کے ٹوٹنے، پٹھوں میں کھنچاؤ اور پٹھوں کے کمزور ہونے کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے کیونکہ اس صورتحال میں جسم مناسب طریقے سے کیلشیم اور فاسفورس جذب نہیں کر پاتا‘۔
میں ایسے افراد جوکہ گٹھیا کے مرض میں مبتلا ہیں ان کے کمروں میں ہیٹر چلانا بہترین ہے، اس کے علاوہ روزانہ ورزش کرنے اور اُمیگا تھری سے بھرپور غذا کا استعمال سے بھی جسم میں اور جوڑوں کے درد میں کمی لانے مدد مل سکتی ہے‘۔