ماہرین نے محض انگلی کے ذریعے بلڈ پریشر چیک کرنیوالا مانیٹر تیار کرلیا

لندن(نیوزڈیسک)ماہرین نے دنیا کا پہلا کف لیس بلڈ پریشر مانیٹر تیار کرلیا جس پر محض انگلی رکھ کر ہی بلڈ پریشر ریڈنگ جاننا ممکن ہے۔اس کی قیمت 99 ڈالرز رکھی گئی ہے مگر اس کی فروخت طبی ریگولیٹرز کی منظوری کے بعد شروع ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویلنسیل نامی کمپنی نے اس بلڈ پریشر مانیٹر کو تیار کیا جسے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر پیش کیا گیا۔کمپنی کے مطابق بازو کے اوپری حصے پر کف لگانے کی بجائے اس مانیٹر سے بلڈ پریشر کو فنگرٹپ کلپ سے جاننا ممکن ہے۔عام طور پر اس طرح کا طریقہ کار ابھی دل کی دھڑکن کی رفتار جاننے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر اس سے بلڈ پریشر جاننا بہت آسان ہوجائے گا۔اس ڈیوائس کو ابھی یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے منظوری نہیں دی مگر کمپنی نے کہا کہ ڈیوائس میں موجود سنسرز خون کے بہاؤ کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔بعد ازاں یہ تفصیلات ایک الگورتھم تک پہنچتی ہیں جو مختلف عناصر کو مدنظر رکھ بلڈ پریشر ریڈنگ بتاتا ہے۔ڈیوائس کے سنسرز کو تربیت کے لیے ہائی بلڈ پریشر کے 7 ہزار مریضوں کا ڈیٹا فراہم کیا گیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت