اہم خبریں

ذہنی دباو سے بچنے کے سنہری اصول

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مہنگائی کے اس دور میں ہر دوسرا شخص ہر دوسرا شخص منفی ذہنی دباؤ کا شکار ہے ،بڑھتی ہوئی بے حسی میں ہم اس قدر مگن ہوچکے ہیں کہ اپنے ہی ہاتھوں احساس کا قتل کردیا ہے ،حالات جو بھی ہوں انسان میں جینے کی امنگ زندہ ہمیشہ رہنی چاہیئے تا کہ بدترین ذہنی دباؤ کے اثرات کو ذائل کیا جاسکے کچھ اصولوں جن پر آپ عمل کر اپنے ذہنی دباو کا کم کر سکتے ہیں ۔ موسیقی روح کی غذا ہے دن میں صرف 15 سے 30 منٹ اپنے لیے نکالیں اور آنکھیں بند کرکے لیٹ جائیں، ہر پریشانی بھول کر اپنی پسندیدہ موسیقی سے لطف اندوز ہوں،اس سے بھی ذہنی تناو میں کمی آتی ہے ۔ 15 منٹ کی جسمانی ورزش کو روز کا معمول بنائیں اس سے بھی ذہنی دباو میں کمی آتی ہے ،روز ہی انسان کسی نہ کسی بات کو لے کر غصہ ہوتا ہے اور سخت قسم کا ذہنی تناؤ محسوس کرتا ہے۔ اگر آپ روز غبارہ لیں، اس میں منہ سے ہوا بھرئیں اور پھر پھاڑ دیں، اس کے بعد آپ یک دم ہسنے لگیں گے اور ذہنی تناؤ میں کمی محسوس ہوگی۔ اگر آپ کیلا، دودھ اور چاکلیٹ کو اپنی خوارک کا حصہ بنا لیں تو ذہنی تناؤ میں کمی محسوس کریں گے کیونکہ ان چیزوں میں دماغ کو طاقت فراہم کرنے کی بھر پورغذائیت پائی جاتی ہے۔ روز دس سے 15 منٹ اکیلے سمندر یا دریا کا مشاہدہ کریں، اس سے ناصرف ذہن کو سکون ملے گا بلکہ تازگی کا احساس بھی ہوگا۔اپنے آپ کو عبادت میں مشغول کریں اس سے اللہ کی قربت اور ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے ۔

متعلقہ خبریں