لوگ لیموںکا استعمال کریں، بھارتی وزیرٹماٹروں کی قیمتیں میں اضافے پر غصے میں آگئی

میسور(نیوزڈیسک) اتر پردیش کی وزیر پرتیبھا شکلا ٹماٹر وں کی قیمتیں بڑھنے پر غصے میں آگئیں،عوام کوٹماٹروں سے دور رہنے کا مشورہ ۔وزیر پرتیبھا شکلا کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل جس میں لوگوں کو ٹماٹر نہ کھانے کا مشورہ دے دیا۔ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہبن گئیں۔خاتون وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگا ہونے پر لوگ ٹماٹر کھانا چھوڑ دیں تو ٹماٹروں کی قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی،لوگ ٹماٹر مہنگا ہونے پر لیموں کھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو گھروں میں ٹماٹر اگانے چاہیے۔ کانگریسی رہنماؤں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا سامنا ۔ قبل ازیں 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک اور لیڈر نمریلا سیتا رمن کا پیاز مہنگی ہونے پر اسی طرح کا بیان سامنے آیا تھا، ان سے ملک میں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متعلق سوال کیا گیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جن کا پیاز سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔تاہم جب پچھلے دو ہفتوں سے ٹماٹر کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوئی تو اپوزیشن رہنماؤں کو ان کا پرانا بیان یاد آگیا اور انہوں نے پوچھا کہ کیا وزیر بھی ٹماٹر نہیں کھاتے؟۔