طویل عرصے سے روایتی فنانس عالمی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے یہ نظام لوگوں کو بچت کرنے، قرض لینے اور منافع بخش کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے لیکن ان خدمات کو حاصل کرنے والی مسلم کمیونٹی تحفظات کا شکار رہتی ہے کیونکہ سود کی شمولیت کے بعد یہ چیزیں مسلمانوں کیلئے حرام ہو جاتی ہیں ۔ اسی لئے مسلمان علماء نے روایتی فنانس کا بہترین متبادل اسلامی فنانس کو بتا یا ہے ۔ اسلامی مالیات براہ راست قدر فراہم کرتے ہوئے رسک اور منافع کی منصفانہ تقسیم کے اصولوں پر بنایا گیا ہےاور اب اسلامک کوائن پہلی شریعت کے مطابق کرپٹو کرنسی ہے جو اسلامی مالیات کو ایک نئی، ڈیجیٹل دور میں داخل کر رہی ہے ۔
اسلامی کوائن : اخلاقی نقطہ نظر پر زور دیتا ہے
اسلامک کوائن حق بلاک چین کی مقامی کرنسی ہے، ایک اخلاقیات کے پہلوؤں پر عمل کرتے ہوئے ڈسینٹرلائزڈ نظام میں کام کرتی ہے جو شفافیت اور شمولیت پر قائم ہے۔ Cosmos SDK پر بنایا گیا حق بلاک چین سیکیورٹی اور لین دین کی تصدیق کی ضمانت دیتا ہے۔ بلاک چین کی نوعیت ایسی ہے کہ یہ منی لانڈرنگ ، دھوکہ دہی کی روک تھام کرنے اور تمام ادائیگیوںکو آسانی سے کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔ اسلامک کوائن کا مقصد مسلم صارفین کو حلال اثاثوں میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔ حق ایسوسی ایشن بلاک چین کی نگرانی کرتی ہے اور اس کی ترجیح مسلمانوں کو جوئے، سود، یا دھوکہ دہی کے کاروبار کے بغیر مالیات کے حصول کیلئے راغب کرنا ہے۔اسلامک کوائن کا نگران حق کا شرعی بورڈ ہے، جو شریعت کی تعمیل کو یقینی بناتا ہے۔ یہ پروجیکٹ اپنے شریعہ اوریکل الگورتھم کو استعمال کرتے ہوئے صارف کے زیادہ محفوظ تجربے کے لیے تمام حلال ا سمارٹ معاہدوں کو وائٹ لسٹ کرے گا اور آخر میں، تمام جاری کیے گئے اسلامک کوائن کا فیصد خود بخود ایک ایورگرین DAO میں جمع ہو جائے گا جو مسلم ESG وینچرز یا غیر منافع بخش اداروں میں سرمایہ کاری کے لیے ایک خیراتی فنڈ ہے۔ڈیجیٹل اسلامی مالیات کو فروغ دینے میں اسلامک کوائن کے نمایاں کردار کا اعتراف کرتے ہوئےشیخ ڈاکٹر نظام محمد صالح یعقوبی نے 2022 میں اس کی شرعی تعمیل کی تصدیق کرنے والا فتویٰ جاری کیا تھا ۔
سرمایہ کار کی پہچان
اسلامک کوائن کی منفرد حیثیت نے دنیا کے سرکردہ VC اور پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کاروں کی توجہ اس کی جانب مبذول کروائی ہے ۔ اس پروجیکٹ نے پہلے ہی 400 ملین ڈالر سے زیادہ اکٹھا کرلیا ہے جس میں الفا بلیو اوشن کے ABO ڈیجیٹل، DF101، فیوچر کرافٹ وینچرز، اور آپٹک کیپٹل کے ساتھ ایک حالیہ معاہدہ بھی شامل ہے۔پروجیکٹ کے دیگر شراکت داروں میں DDCAP گروپ کے ساتھ خصوصی انضمام، 300 سے زائد اسلامی بینکوں، اور دنیا کے سب سے بڑے ہوم ایکسچینج پلیٹ فارم ہالیڈے سویپ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے ۔
پبلک ٹوکن کی پیشکش
21 اگست کو اسلامک کوائن نے ریپبلک کرپٹو کے ساتھ اپنے تعاون کا اعلان کیا، جو Web3 ایڈوائزری سروسز میں عالمی رہنما ہے اور ریپبلک ڈیجیٹل فنانس کی ایک شاخ ہے۔ اس شراکت داری سے کرپٹو کرنسی کے معاشی پہلوؤں کو بہتر بنانے، اس کی پائیداری کو بڑھانے اور سرمایہ کاروں میں اسلامک کوائن کو فروغ دینے کی کاوشوں میں اضافہ ہوگا ۔ ریپبلک کا اوپن ڈیل بروکر اسلامک کوائن کے پبلک ٹوکن پیشکش کی سہولت فراہم کرے گا ۔ یہ پیشکش ستمبر 2023 سے کی جائے گی ۔ یہ لانچ پہلی بار اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ متوقع سرمایہ کار اس منصوبے میں حصہ لے سکیں جن کے لیے خصوصی طور پر بڑے وینچر کیپیٹل فنڈز کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جاتی تھی۔ اسلامک کوائن میں سرمایہ کاری عوام کے لیے لیکویڈیٹی اسٹیکنگ، لیکویڈیٹی مائننگ اور ٹوکن کی براہ راست خریداری کے ذریعے اس سے طویل مدتی فائدہ اٹھانے کے لیے دستیاب ہوگی۔