
بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کےامن کوسبوتاژنہیں کرسکتیں،نوازشریف
لاہور ( اے بی این نیوز )قائدمسلم لیگ(ن)نوازشریف نے جعفرایکسپریس پرحملےکی شدیدمذمت کی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کےحملےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پررنج ہے۔ بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کےامن کوسبوتاژنہیں کرسکتیں۔














