ایکسپورٹ سیکٹرکیلئےبجلی پر سبسڈی واپس لینے کیخلاف درخواستیں مسترد

واپس لینے کےخلاف درخواستیں مسترد کردی،عدالت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت دی جانے والی سبسڈی واپس لے سکتی ہے۔سبسڈی دینا یاواپس لینا حکومت کا استحقاق ہے درخواست گزاروں کا بنیادی حق نہیں۔جسٹس علی باقر نجفی نے سینکڑوں درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔وفاقی حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان غنی عدالت پیش ہوئے۔عثمان غنی کا کہنا تھا کہسبسڈی واپس لینے سے کسی کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوتے۔بجلی پر سبسڈی دینے کا مقصدایکسپورٹ کو بڑھاناتھا۔وفاقی حکومت نےجون کی بجائے رواں برس فروری میں سبسڈی واپس لی۔اپٹما سمیت دیگر درخواست گزاروں کےوکلاء نے دلائل دئیے،حکومتی سبسڈی کی بناء پر بیرون ملک سودے کئے۔سبسڈی اچانک واپس لینے سے سارا دباو ایکسپورٹرز پر آگیا۔حکومت مالی سال ختم ہوئے بغیر سبسڈی واپس نہیں لےسکتی۔عدالت سبسڈی واپس لینے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔