اہم خبریں

پی ایس ایکس، کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 176 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 176 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔پی ایس ایکس بینچ مارک کاروباری دن کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 41 ہزار 326 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 530 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔حصص بازار میں پونے 14 کروڑ شیئرز کے سودے 6 ارب 11 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 485 ارب روپے ہے۔

متعلقہ خبریں