اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کی معیشت سے متعلق بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد ہو سکتی ہے۔ انٹرویو دیتے ہوئے موڈیز کے تجزیہ کار نے کہا کہ صرف آئی ایم ایف کے پیکیج سے پاکستان کی معیشت بحال ہونے کا امکان نہیں، معیشت کی بحالی کیلئے صرف آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج کافی نہیں، پاکستانی معیشت کو مسلسل اور حقیقی طور پر مضبوط، مستقل انتظامیہ کی ضرورت ہے۔خوراک کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کو ادائیگیاں کرنا پڑیں گی جس سے غربت بڑھے گی، روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدات مہنگی ہو رہی ہیں۔