کراچی(نیوزڈیسک)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 71 ہزار 400 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 46 ہزار 948 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کم ہو کر 1778 ڈالر فی اونس ہے۔