اہم خبریں

انوکھا احتجاج، سیاستدان کے خود کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل،وجہ بھی سامنے آ گئی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بے جی پی) کے ریاست تامل ناڈو میں سربراہ کے انا مالائی نے ایک عجیب حرکت کی اور جمعہ کے دن خود کو 6 کوڑے مارے۔ بھارت کے ایک میڈیا ادارے کی جانب سے شیئر کی گئی ایک حیران کن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انا مالائی لنگی پہنے بغیر شرٹ […]

ڈھائی سو سال بعدسفید گردن والا عقاب باضابطہ طور پر امریکا کا قومی پرندہ قرار

واشنگٹن: سفید گردن والے عقاب کو 250 سال بعد باضابطہ طور پر امریکا کا قومی پرندہ قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سفید سر اور سفید گردن والا عقاب اب امریکا کا باضابطہ قومی پرندہ بن چکا ہے۔ یہ پرندے کبھی معدومیت کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن 2009 کے بعد سے ان […]

وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ ، پاکستانی شہریت حاصل کرنے کیلئے 5 سال کا قیام لازمی قرار دے دیا

وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت کے لیے ملک میں کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وفاقی کابینہ کے ذرائع کے مطابق، پاکستانی شہریت حاصل کرنے کے لیے فرد کو پاکستان […]

وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کوگرفتار کرنے کیلئے ڈیڈلائن دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو ایک ہفتے میں حراست میں لیا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی اسمگلنگ کے سدباب سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہیں ملک میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔یونان کشتی حادثے […]

پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ،تاریخیں جانیں

اسلام آباد: پاکستان میں پرائز بانڈز کو سرمایہ کاری کی محفوظ ترین اسکیموں میں شمار کیا جاتا ہے، جو عوام میں بڑے پیمانے پر مقبول ہیں۔ پرائز بانڈز کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ان میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو ہر تین ماہ بعد ہونے والی قرعہ اندازی میں حصہ لینے […]

پاکستان پر امریکی پابندیوں کی مذمت کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی نے پاکستان پر امریکی پابندیوں کی مذمت کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔آزاد جموں و کشمیر اسمبلی نے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا، قرار داد میں امریکی حکومت کی بھارت کے حق میں علاقائی طاقت کے […]

غریب عوام کیلئے اچھی خبر، آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا اعلان

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں دو ہفتے کے دوران ایک اور کمی کی جا رہی ہے۔ چکی کا آٹا 10 روپے سستا ہو کر فی کلو 105 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 3 روپے کی کمی کر […]

ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وجہ کیا ؟جانیں

ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ ایوب چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ایوب چوہدری کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس گروپ کےدو افسران کی خدمات وزارت داخلہ کےسپرد […]

ایک اور خاتون نام نہاد غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی

کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کرنے کی انتہائی افسوسناک اور مذموم واردات سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق، 40 سالہ رضیہ ثنااللہ کو گلشنِ بونیر میں اپنے گھر کے اندر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر […]

مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ تسلیم، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی

وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمان کے مطالبے پر مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، ساتھ ہی انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس ترمیم کے تحت بینکوں کے منافع پر بھاری ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز […]