اہم خبریں

دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان جعلی نکاح کے ذریعے وارداتیں کرتے تھے، اس دوران وہ متاثرہ خاندانوں کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ لیتے […]

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: 23 دہشت گرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہید

قلات ( اے بی این نیوز )بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس دوران ایف سی کے 18 جوان شہادت کا منصب حاصل کرتے ہوئے اپنے فرض کی ادائیگی میں جان قربان کر گئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی […]

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پٹرول1روپے، ڈیزل7روپے فی لٹر مہنگا

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔ پٹرول فی لیٹر کی نئی قیمت 257روپے 13 پیسے ہو […]

ججز نے خط میں تحریر کیا،متن منظر عام پر آگیا،تحفظات کا اظہار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )ججز نے خط میں لکھا کہ خط لاہور ہائیکورٹ سے جج آکراسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر کیا جاتا ہے۔ ایسےاقدامات سے آئین کے مطابق چیف جسٹس نہیں بن سکتا ۔ جج کا حلف اس ہائیکورٹ کیلئے ہوتا ہے جس میں وہ کام شروع کرےگا۔ ٹرانسفر ہونے والے جج کو آئین […]

مانتاہوں پیکاقانون سازی میں حکومت نےجلدبازی کی،سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پیکاقانون متنازع ہوگیامشورہ لیناچاہیےتھا۔ پیکامعاملہ ایسی بات نہیں جس کی اصلاح نہیں ہوسکتی۔ مانتاہوں پیکاقانون سازی میں حکومت نےجلدبازی کی۔ پی ٹی آئی والے فیصلہ کیےبیٹھےتھےمذاکرات کوآگےنہیں لےکرجانا۔ پی ٹی آئی والے23جنوری کوفیصلہ کرچکےتھے،اپنی ڈیڈلائن کاانتظارنہیں کیا۔ وہ توحرف آخرلےکرآئےکہ یہ مطالبات ہیں،ہم نےبڑی […]

آزاد ریاست جموں و کشمیر کا متاثرہ افراد کیلئے مالی معاونت سکیم کا اعلان

مظفر آباد ( اے بی این نیوز    )آزاد ریاست جموں و کشمیر کا متاثرہ افراد کیلئے مالی معاونت سکیم کا اعلان۔ محکمہ زکوۃ و عشر ، سماجی بہبود ترقی نسواں کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔زلزلہ، آتشزدگی اور دیگر آفات کے متاثرین کیلئے مالی امداد کی منظوری دی گئی۔ قدرتی آفات کے متاثرین کو 10 […]

ایف بی آر نے اسلام آباد کے 29 معروف ریسٹورنٹس کو جعلی رسیدوں پر سیل کر دیا گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ایف بی آر نے اسلام آباد کے 29 معروف ریسٹورنٹس کو جعلی رسیدوں پر سیل کر دیا۔ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری نے ٹیکس چوری اور عدم تعمیل کے خلاف کریک ڈاؤنکیا گیا۔ جس میں متعدد ریسٹورنٹس کو جعلی رسیدیں اور ٹیکس فراڈ کرنے پر سیل کر دیا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ […]

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا

لاہور ( اے بی این نیوز    )وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا۔ مریم نوازنے بس میں سفر کیا اورمسافروں کو سہولیات کے حوالے سے آگاہی لی۔ وزیراعلیٰ کاہر بس سٹینڈ پرسیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم۔ نجی اشتراک سے الیکٹرک چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کے اقدامات کی ہدایت۔ […]

پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں آج اضافہ، جانئے کتنا مہنگا ہو گا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان آج کیا جائے گا، قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔وزارت خزانہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی […]

اسلام آباد ہائیکورٹ کے کس کس جج نے خط لکھا تفصیلات اور نام سامنے آگئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی ممکنہ تعیناتی کا معاملہ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے کس کس جج نے خط لکھا تفصیلات سامنے آگئی۔ صدر مملکت، چیف جسٹس آف پاکستان ، سندھ ،لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے خط لکھا۔ […]