اہم خبریں

موسمیات تبدیلی سے مقابلہ کرنے کے لئے بہت کچھ اپنانا ہوگا ،جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کاربن ٹیکسیشن پر سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میرا نقطہ نظر ایک جج کی نظر سے ہوگا۔ میں موسمیاتی تبدیلی کا ماہر نہیں ۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں سے ہے ۔ کاربن مارکیٹ کی بہت یاک […]

ریاست نےرہناہےاوردہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنی ہے،صدرمملکت

کوئٹہ ( اے بی این نیوز       )صدرمملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پراجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی بھی شرکت۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نےصوبےمیں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی۔ صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصرکوہرقیمت پرشکست دیں گے۔ دہشت گردقوم کوتقسیم کرناچاہ رہےہیں۔ ریاست نےرہناہےاوردہشتگردی کیخلاف […]

موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا طوفانی برپا کر رکھا ہے،ملک احمد خان بھچر

لاہور ( اے بی این نیوز       )ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ آج ہم بتائیں گے موجودہ حکومت نے کیسے ہمارے منصوبے نقل کیے۔ موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا طوفانی برپا کر رکھا ہے۔ یہ ایک سال عوام اور قومی خزانے پر بوجھ بن کر گزرا۔ یہ عوام کے مینڈیٹ اور ان کی […]

فوڈ سٹریٹ کے نام پر تجاوزات مافیا سرگرم، کرتار پورہ ،پیدل چلنا محال ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

راولپنڈی(  اے بی این نیوز    )فوڈ سٹریٹ کے نام پر تجاوزات مافیا سرگرم ،اہل علاقہ سراپا احتجاج۔ کرتار پورہ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف شہریوںنے احتجاج کیا۔ فوڈ سٹریٹ کی آڑ میں راستے بند ،پیدل چلنا محال ہو چکا ہے۔ دکانداروں اور ریڑھی بانوں کی من مانی سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ […]

سونا ملکی تاریخ کی ایک اور نئی بلند سطح پر ،جانئے کتنا ہو شربا مہنگا ہو گیا

کراچی (  اے بی این نیوز    )سونا ملکی تاریخ کی ایک اور نئی بلند سطح پر ایک تولہ سونا 1650روپے مہنگاہوگیا سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ19ہزار روپے پرجاپہنچی۔ 1415روپے اضافے سے 10گرام سونا 2لاکھ73ہزار491روپے کاہوگیا عالمی مارکیٹ میں 16ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3038ڈالر پر جا پہنچا مزید پڑھیں :کیاچیمپئنز ٹرافی پر 29 ارب خرچ […]

پاک افغان بارڈر طورخم دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا

پشاور (  اے بی این نیوز    )پاک افغان بارڈر طورخم دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا۔ پاکستان سائیڈ طورخم سے پہلی گاڑی افغانستان کیلئے روانہ۔ 25 دن سے دونوں ممالک کے مابین آمدورفت کا سلسلہ بند رہا۔ دونوں ممالک کو یومیہ 3 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ سیکڑوں کی تعداد میں مال بردار گاڑیاں […]

کیاچیمپئنز ٹرافی پر 29 ارب خرچ ہوا ہے،جنید اکبر خان، پی اے سی میں چیئرمین پی سی بی طلب

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے نہ آنے پر کمیٹی برہم۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی […]

وفاقی دارالحکومت میں قیام امن و امان، اربوں کے اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد (  زاہدہ راؤ  )وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال ، گزشتہ پانچ سالوں میں اربوں کے اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ دستاویزات کے مطابق 2019تا 20 میں 15 کروڑ 77 لاکھ 61 ہزار کے اخراجات آئے ۔ اہلکاروں کی نقل و حمل اور دیگر اقدامات پر 2019 […]

پاکستان کی اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملوں کی شدید مذمت،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان کی اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملوں کی شدید مذمت،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 400 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہیدہو گئے۔ شہدا میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ خطے میں عدم استحکام […]

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو منعقد ہوگا،31 مارچ کو عیدالفطر منائے جانے کا امکان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو منعقد ہوگا۔ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل کمیٹیاں اتوار کو اجلاس کریں گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ اجلاس میں علمائے کرام، ماہرین موسمیات اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔ پاکستان میں عیدالفطر […]