اہم خبریں

16 سال سے کم عمر بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اس کے بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیش نظر انگلینڈ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی […]

جانوروں میں خطرناک بیماری پھیلنے کی اطلاعات، الرٹ جاری

کوئٹہ ( اے بی این نیوز )بلوچستان میں جانوروں میں لمپی بیماری کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر محکمہ لائیو اسٹاک نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک بلوچستان کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق سندھ کے اضلاع مورو اور نوشہرو فیروز میں جانوروں میں لمپی بیماری کی اطلاعات ملی […]

مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات: چوہدری شجاعت حسین بلا مقابلہ صدر منتخب

لاہور( اے بی این نیوز )مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے، جب کہ چوہدری سالک حسین نائب صدر، طارق حسین مرکزی سیکریٹری جنرل، اور چوہدری شافع حسین جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ پارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب […]

پاکستان اور دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس تعطل و تاخیر کاشکار ، صارفین کوپریشانی کا سامنا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی کالنگ اور میسجنگ ایپواٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ صارفین نے سوشل میڈیا ایپس جیسے کہ ایکس(سابقہ ٹویٹر) اور فیس بک پر شکایت کی کہ انہیں واٹس ایپ پر میسجز بھیجنے اور اسٹیٹس […]

سگریٹ سمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن کارروائی، بڑی پابندی عائد کر دی گئی

میرپور ( اے بی این نیوز )آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے سگریٹ اسمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے ضلع میرپور سے تمباکو مصنوعات کی بیرون اضلاع ترسیل پر مزید سختی کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور یاسر ریاض نے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ایکسائز سرکل میرپور کی سفارش پر عمل […]

تیز ہواؤں کا الرٹ، لوگ ہوا میں اُڑ سکتے ہیں، عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چین میں شدید تیز ہواؤں کے پیش نظر حکام نے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے، جبکہ متنبہ کیا گیا ہے کہ ان ہواؤں کی شدت ایسی ہو سکتی ہے کہ 50 کلوگرام سے کم وزن رکھنے والے افراد اُڑ سکتے ہیں۔ بین الاقوامی خبر […]

سعودی عرب میں 18 ہزار 669 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سعودی عرب میں 3 اپریل سے 9 اپریل 2025 کے دوران 18,669 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائی کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں سے 11,813 افراد اقامہ قوانین، 4,366 […]

ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ٹرین پر سفر کرنے والے جنوبی پنجاب کے مسافروں کے لئے خوشخبری آگئی ۔ ریلوے انتظامیہ نے ملتان سے ڈیرہ غازی خان کے درمیان (227Dn/228Up) 16 اپریل 2025 سے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ شٹل ٹرین 227Dn ملتان سے صبح 5 بجکر 30 منٹ پر روانہ […]

صرف 2 گھنٹے میں160 زلزلے کے جھٹکے،عوام الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وسطی چلی کے لگونا ڈیل مول آتش فشاں علاقے میں صرف دو گھنٹوں کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد حکام نے الرٹ جاری کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ زلزلے آتش فشاں کی فعال نوعیت کو ظاہر کرتے […]

کینیڈا کے منفرد جوابی اقدامات، ٹرمپ کو بڑا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کینیڈا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ تجارتی ٹیرف کے جواب میں غیر معمولی اقدامات کرتے ہوئے الاسکا جانے والے ہر امریکی ٹرک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جس سے ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا دھچکہ پہنچا ہے۔ ٹرمپ نے چین، کینیڈا، […]