پاکستان سے پنگا نہ لینا،قومی اسمبلی میں تمام ممبران بھارت کے خلاف ڈٹ گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان کے پاس بھارتی دہشتگردی کے ثبوت موجود ہیں ۔ دشمن ہمیں تقسیم نہیں کرسکتا۔ ۔ پوری قوم متحد ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں خطاب ۔ کہابھارتی حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے […]
پاک بھارت کشیدگی ، اقوام متحدہ متحرک،آج رات اہم اجلاس

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاک بھارت کشیدگی ، اقوام متحدہ متحرک۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 12 بجے ہوگا، سفارتی ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل اجلاس پاکستان کی جانب سے طلب کرنے کی درخواست پر منعقد ہو رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستانی […]
جمشید احمد دستی کی قسمت کھل گئی،عمران خان نے بہت بڑا عہدہ دیدیا، نوٹیفکیشن بھی جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)جمشید احمد دستی کو پی ٹی آئی میں بڑی ذمہ داری مل گئی ۔ جمشید دستی کو بانی تحریک انصاف کی ہدایت پر عہدہ دے دیا گیا ۔ جمشید دستی کو صدر کسان ونگ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب نامزد کیا گیا ۔ مرکزی آرگنائزر کسان ونگ شیخ وقاص نے […]
ملتان سلطانز کی پی ایس ایل سیزن10 میں آٹھویں ناکامی

لاہور (اے بی این نیوز)ملتان سلطانز کی پی ایس ایل سیزن10 میں آٹھویں ناکامی۔ پشاورزلمی نے ملتان سلطانز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پشاورزلمی نے109ر نز کا ہدف13 ویں اووز میں حاصل کیا۔ صائم ایوب49 رنز کیساتھ نمایاں رہے، بابر اعظم8 اور مچل اوون ایک رن بنا رکر آؤٹ ہوئے۔ میکس برائنٹ38 اور محمد […]
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 8 خارجی ہلاک ،نائیک مجاہد خان شہید

شمالی وزیرستان (اے بی این نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران 8 خارجی ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 4 اور 5 مئی کو کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ […]
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرسے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات،اہم امور پر گفتگو

راولپنڈی (اے بی این نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول پر تعمیری گفتگو ہوئی، جس میں دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی کے شعبے میں چیلنجز پر […]
عمران خان کے بغیر ہر بریفنگ بے معنی،بانی پی ٹی آئی کی رہائی دور تک نظر نہیں آتی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ فسطائی نظام کو کوئی حق نہیں کہ وہ قوم کے فیصلے کرے۔ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات اختتام کے قریب ہیں۔ تمام بریفنگز اس وقت تک بے معنی ہیں جب تک بانی پی ٹی آئی شامل نہ ہوں۔ پی […]
اللہ کی رحمت جوش میں آگئی، بھارت دریائے چناب کا پانی روکنے میں ناکام،پانی ہیڈ مرالہ تک پہنچ گیا،بھارتی بگلیہار ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)بھارت اپنی ہی سازش میں پھنس گیا، آبی دہشتگردی مہنگی پڑ گئی ۔ بھارت کی آبی جارحیت ناکام، دریائے چناب کے پانی نے خود راستہ بنا لیا۔ بھارت دریائے چناب کا پانی روکنے میں ناکام، پانی ہیڈ مرالہ تک پہنچ گیا۔ ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب کا بہاؤ 14 ہزار […]
ہمیں تو یہ ملک دشمن کہتے ہیں، ملک دشمن قومی سلامتی اجلاس میں کیسے بیٹھ سکتے ہیں، فیصل چودھری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)فیصل چودھری نے اے بی این کے پروگرام ’’بدلو ‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں پر دہشتگردی کے پرچے ہیں۔ دہشتگردوں کو اجلاس میں کیسے بلایا جاسکتا ہے۔ ہمیں تو یہ ملک دشمن کہتے ہیں، ملک دشمن قومی سلامتی اجلاس میں کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔ عطا […]
فیسکو یا سفید ہاتھی،کارکردگی زیرو،20گھنٹوں سے رہائشی علاقوں میں تاریکی کا راج،بجلی بحال نہ کی جا سکی

فیصل آباد (اے بی این نیوز) فیسکو کی نااہلی گزشتہ روز آندھی کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی منقطع بحال نہ ہو سکی۔ رہائشی علاقوں میں گزشتہ 20 گھنٹوں سے بجلی کی بندش جاری ہے۔ بجلی بندش کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے فیسکو حکام کو متعدد بار شکایات درج کرا […]