اہم خبریں

پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کوکبھی نشانہ نہیں بنا ئے گا، پاکستان نےگولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مستردکر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دفتر خارجہ نے بھارتی فوج کے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کبھی بھی گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ نہیں بنا سکتا، اور بھارتی الزامات بے بنیاد اور ناقابل […]

قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کا جواز موجود ہے، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملنے نہ دینا ہمارا نہیں پوری قوم کا امتحان ہوتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ایک ہفتے میں کسی کی ملاقات نہیں ہوئی۔ ملک میں اس وقت پورا نظام زمین دوز ہوچکا […]

روس یوکرین جنگ بندی،ٹرمپ نے بڑا اعلان کر دیا،فوری مذاکرات شروع ہو نگے

واشنگٹن ( اے بی این نیوز )امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات فوری شروع ہوں گے۔ جنگ بندی کی شرائط دونوں فریقین آپس میں طے کریں گے۔ روس جنگ بندی کے خاتمے کے بعدامریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارتی تعلقات چاہتا ہے۔ اس تجارت سے یوکرین بھی فائدہ اٹھاسکتا […]

چین کے ڈرون کیر ئیر نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا،مشن کیلئے تیار،100 ڈرون لے جانے کی صلاحیت کا حامل

بیجنگ ( اے بی این نیوز )چین کا ‘ڈرون کیریئر 100 خودکش ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چین کا ‘ڈرون کیریئر’ ڈرون طیارہ ‘جیو تیان’ جون کے آخر میں اپنے پہلے مشن پر جانے والا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ‘جیو تیان’ ڈرون کی پہلی بار نومبر 2024 میں زوہائی ایئر شو کے دوران […]

پاک بھارت فائر بندی ،ٹرمپ کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا، بھارتی خارجہ سیکرٹری

دہلی ( اے بی این نیوز )بھارت کے خارجہ سیکرٹری وکرم مسری کی پارلیمانی کمیٹی کوبریفنگ ،انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت فائربندی قطعی طورپردوطرفہ تھی۔ ٹرمپ کا فائربندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔ نہ ہی پاکستان نے کسی ایٹمی حملے کااشارہ دیا۔ مزید پڑھیں :فضائیہ کے شاہینوں نےدشمن کو جو سبق دیا وہ قیامت […]

دلشاد قتل کیس تا حال التواء کا شکار – ، ورثاء اور انصاف کے متلاشی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دلشاد قتل کیس اب بھی زیر التواء ہے۔ اس مقدمے کو انصاف کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے قائم کی گئی ایکشن کمیٹی کے رکن، سجاد احمد نے بتایا کہ کہ پولیس کی جانب سے اب تک چالان عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا ہے […]

فضائیہ کے شاہینوں نےدشمن کو جو سبق دیا وہ قیامت تک یاد رکھے گا،تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم

کراچی ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو آپریشن بنیان مرصوص پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح شانہ بشانہ کھڑی تھی اور ہے۔ دشمن ملک کو افواج پاکستان نے وہ سبق سکھایا جو قیامت […]

اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل،ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم احتجاج پر نکل آئیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مولانا فضل الرحمان نے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل رکوانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی شادی کے ممانعت کا بل لایا گیا۔ کیا اس بل کو لانے کا یہ موقع ہے؟ ہمیں مجبور نہ کریں کہ احتجاج پر نکل آئیں۔ […]

کے پی،فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 9خارجی ہلاک،میر علی میں 2 جوان شہید

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائی، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 9خارجی ہلاک۔ لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،5خارجی ہلاک۔ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی میں 2خارجی مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے […]

بھارت کے گرد مزید شکنجہ تیار ،امریکہ نے بھارتی ٹریول ایجنٹس اور ٹریول ایجنسیوں پر ویزاپابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن ( اے بی این نیوز )امریکا نے بھارتی ٹریول ایجنٹس اور ٹریول ایجنسیوں پر ویزاپابندیاں عائد کردیں،خبرایجنسی کے مطابق ، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بھارت کی متعدد ٹریول ایجنسیوں پر ویزا پابندی عائد کی گئی ہے بھارتی ٹریول ایجنسیاں غیرقانونی امیگریشن میں ملوث ہیں۔ انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کیلئے […]