اہم خبریں

اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات کا اعلان، فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں عید الاضحیٰ کے موقع پر نماز کے اوقات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہر بھر کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے، جن کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی ایچ اے اسلام آباد کی متعدد […]

شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل کے حقدار ہیں: نواز شریف کا بیان

لندن/اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کے تحت فتح حاصل کی۔ ان کے بقول، جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل […]

بھارت کے تباہ شدہ جنگی طیاروں کے پائلٹس کا انجام کیا ہوا؟ اہم انکشاف

اسلام آباد: حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی جنگی طیاروں کے پائلٹس کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ مشہور اینکر نے اپنے حالیہ پوڈکاسٹ میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت کے گرنے والے طیاروں کے کم از کم دو […]

ملک کے اہم علاقےمیں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی “فتنہ الہندوستان” نامی بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کے ٹھکانوں کے خلاف […]

قربانی کے گوشت سے بو ختم کرنے اور جلد گلانے کے آزمودہ گھریلو طریقے

عیدالاضحیٰ کے موقع پر اکثر خواتین کو بکرے کے گوشت کی بو اور اُسے جلد گلانے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ ماہرین اور تجربہ کار خانساماؤں کے مطابق چند آسان گھریلو ٹپس سے نہ صرف گوشت کی مخصوص بُو کو ختم کیا جا سکتا ہے بلکہ اُسے بغیر زیادہ وقت لگائے گلایا بھی جا […]

نواز شریف نے لندن میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن کی معروف ریجنٹس پارک مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امت مسلمہ کو عید کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بہتری کے […]

قربانی کیلئے زیادہ تعداد میں جانور بہتر یا بہت قیمتی جانور ؟ جانئے

ہم دیکھتے ہیں کہ منڈی میں مہنگے جانور بھی ہوتے ہیں قربانی کے اور درمیانے اور چھوٹے جانور بھی جو مناسب قیمت کے بھی ہوتے ہیں تو مہنگے جانور خریدنے کی شرعًا کیا حیثیت ہے اور کتنا زیادہ مہنگا جانور نہیں لینا چاہیے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ زیادہ مہنگا جانور لینے سے بہتر ہے […]

خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں کی جانب سے بھی اہم خبر آ گئی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس پر انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، خواجہ سعد رفیق کو دل کی دھڑکن میں تیزی کے باعث اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ […]

گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے کردار پر فہد ہارون اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی اہم ملاقات

اسلام آباد – وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، وزیر تجارت و امور نوجوانان ذبی اللہ اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے بین الاقوامی سطح پر مشہور سیاحتی شعبے کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا اور عوامی رابطے […]

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے، اسلحہ برآمد”

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز نے سنجاوی روڈ پر واقع طور خان کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تمام مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ […]