اہم خبریں

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (رضوان عباسی ) وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دے دی۔ پالیسی کی منظوری کے بعد اسے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بجٹ اعزازیہ، آرڈینری اعزازیہ اور کارکردگی اعزازیہ دیا جائے گا۔پالیسی کے مطابق بجٹ اعزازیہ […]

اسرائیل پاکستان کی طرف بری نظر سے نہ دیکھے،اگر نیتن یاہو کا بیان 2011کا بھی ہے تو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیک نیوز کی بھرمار ہے ، گمراہ کن مسں انفار میشن پھیلا ئی جار ہی ہے۔ وزارت خارجہ نے ایران سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا،اے آئی جنریٹڈ امیج بنایا گیا۔ جنگ کوئی مذاق نہیں ہے،فیک نیوزوالی چیزوں کو کلیئر […]

سونا سستا ہو گیا،جانئے فی تولہ قیمت کتنی کم ہو ئی

کراچی ( اے بی این نیوز  ) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی۔ پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا تاہم آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے […]

پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،مریم نواز نے بڑا اعلان کر دیا،جا نئے کیا

لاہور (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل پرفارمنس بونس دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے 27ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر اور وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ […]

پنجاب حکومت کا ٹیکس فری بجٹ پیش ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری

لاہور ( اے بی این نیوز    )پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا ہے، جس کا مجموعی حجم 5335 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ اس بجٹ میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔ بجٹ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ پنجاب، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بجٹ […]

ایران پر حملے کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے، اسرائیلی مشیر برائے قومی سلامتی

تل ابیب ( اے بی این نیوز  ) اسرائیلی مشیر برائے قومی سلامتی نے بیان دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے، یہ جنگ ایرانی خطرے کا خاتمہ نہیں کر سکے گی،ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں،حملے کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر دباؤ […]

وزیراعظم کافنانس بل میں تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )وزیراعظم کافنانس بل میں تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس۔ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ۔ وزیر خزانہ ۔ چیئرمین ایف بی آراور وزیرقانون کی شرکت۔ فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے اور 10سال تک قید کی تجویز پر بریفنگ دی گئی۔ ملک بھر […]

سٹیٹ بینک کا شرح سود11فیصدبرقرار رکھنے کااعلان

کراچی (اے بی این نیوز       )سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا۔ سٹیٹ بینک کا شرح سود11فیصدبرقرار رکھنے کااعلان۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2025میں مہنگائی کی شرح 3.5فیصد رہی۔ سٹیٹ بینک جون 2024سے اب تک شرح سود میں 11فیصد کمی کرچکا ہے۔ مئی میں کرنٹ اکائونٹ ایک کروڑ20لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ جولائی تا مئی کرنٹ […]

سونیا گاندھی کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل کر دیا گیا

دہلی (اے بی این نیوز)سونیا گاندھی کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو نئی دہلی کے گنگا رام ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ سونیا گاندھی کو معدے کے مسائل کا سامنا […]

وفاقی حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 کا اضافہ،پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 258 روپے 43 پیسے مقرر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 95 پیسے کا اضافہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی […]