اہم خبریں

آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن ، 500 سیاح محفوظ مقام پر منتقل

مظفر آباد(ے بی این نیوز)آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن ، 500 سیاح محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ طوفانی بارشوں سے 800 کے قریب سیاح نیلم کے علاقے رتی گلی میں پھنس گئے تھے ۔ 500 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کر کے دواریاں پہنچا دیا گیا ۔ ریسکیو […]

ضلع بونیرمیں ایمرجنسی نافذکرنے کا فیصلہ

پشاور (ے بی این نیوز)پشاور میں سیلاب صورتحال کے پیش نظر ضلع بونیرمیں ایمرجنسی نافذکرنے کا فیصلہ۔ بونیر کے سب ڈویژنز دگر، گڈیزئی، گگرا، مندنڑ اور چغرزئی میں سیلاب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ تمام محکمے ایمرجنسی ریسپانس پلان کے تحت یونٹس فعال کریں۔ متاثرہ آبادی کی بروقت ریسکیو […]

عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد

گوجرانوالہ (اے بی این نیوز) 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس،گوجرانوالہ کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری […]

باپ کا کفن بھی میلا نہ ہوا ،دودن قبل فوت ہو ئے اور عاطف اسلم تقریب میں پرفارم کرنے آ گئے،صارفین کی شدید تنقید

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )والد کے انتقال کے باوجود عاطف اسلم کی کارکردگی، صارفین کی شدید تنقید۔ معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے ایک روز بعد یوم آزادی کی تقریب میں پرفارم کرکے سب کو حیران کردیا۔ مداحوں کے حیران ہونے کی وجہ عاطف کی گلوکاری نہیں بلکہ یہ حقیقت […]

کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں،قیامت صغریٰ،کلائو ڈبرسٹ،70 سےزائدافراد جان سے گئے

پشاور ( اے بی این نیوز      )حالیہ دنوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں شدید موسمی تغیرات کے باعث قیامت خیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں نے ان علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں زمین ٹوٹتی، پانی پہاڑوں سے اترتا اور زندگیاں لمحوں میں مٹی میں […]

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل سماعت نہ ہوسکی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سپیشل جج سنٹرل عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل سماعت نہ ہوسکی۔ سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے بغیر کاروائی سماعت ملتوی کردی۔ جوڈیشل کمپلیکس سے ہی آئندہ سماعت کی تاریخ دے […]

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر سیلاب الرٹ جاری،جانئے اور کتنے شہروں کو الرٹ کیا گیا ہے

لاہور ( اے بی این نیوز   ) پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔ کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے […]

پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر،ضمانتیں منظور کر لی گئیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کا کیس ۔ عدالت نے 10 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔ پی ٹی آئی کارکنان کی 20،20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ ڈیوٹی […]

پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی ،جا نئے کون کون شامل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی ۔ معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پاکستان کی کاروباری گروپس کی مالیت بارے رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز پاکستان کے امیر ترین کاروباری شخصیت […]

بھارت تقسیم ، ناگا لینڈ آزاد،ناگا آزادی دن منایا گیا،بھارتی مظالم تقریبات کو نہ روک سکے

ناگا لینڈ ( اے بی این نیوز   ) بھارتی ریاست ناگا لینڈ نے اپنا 79واں ناگا آزادی دن 14 اگست کو منایا ۔ ناگا لینڈ اور ملحقہ علاقوں میں 79واں ناگا آزادی دن جوش و خروش سے منایا گیا۔ ناگا آزادی دن کے موقع پر منی پور،ناگا لینڈ سرحد اور میانمار کے ناگا سیلف ایڈمنسٹریٹیو زون میں […]