اہم خبریں

شیر افضل مروت نے سیاسی پسپائی اختیار کر لی،علیمہ خان کیخلاف بیان نہ دینے کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پارٹی چیئرمین کو جواب دیتے ہوئے آئندہ علیمہ خان کے حوالے سے خاموش رہنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ محترم بیرسٹر گوہر صاحب، آپ کی بات میرے لیے حکم کا درجہ […]

رمضان پیکج ،ہزاروں گھرانوں کو 10۔۔۔10 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں،نگہبان کارڈ گھر گھر تقسیم

راولپنڈی ( اے بی این نیوز      )راولپنڈی میں رکن صوبائی اسمبلی سلمیٰ بٹ نے رمضان سہولت بازاروں کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن والے طبقے پر اضافی بوجھ نہیں پڑنے دیا جائے گا […]

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ،سپر 8 مرحلہ، پاکستان کا کل انگلینڈ سے مقابلہ

کولمبو ( اے بی این نیوز      )آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم نے آج پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا اور میچ سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ پریکٹس […]

رمضان ٹرانسمیشن میں فضا علی اور ڈاکٹر نبیہ علی خان کا جھوٹا ڈرامہ بے نقاب،مبینہ آڈیو لیک سے انکشاف

لاہور ( اے بی این نیوز      )پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک نیا تنازع سامنے آیا ہے۔ معروف ٹی وی میزبان فضا علی کے رمضان ٹرانسمیشن میں ماہر نفسیات ڈاکٹر نبیہ علی خان نے اپنی شادی شدہ زندگی کے مسائل پر روتے ہوئے دلخراش بیان دیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے شوہر […]

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے طویل دھرنا دینے کا اعلان

پشاور ( اے بی این نیوز      )پشاور میں بلدیاتی نمائندوں نے تین مارچ سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے طویل دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان میئر پشاور زبیر علی نے کیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زبیر علی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور بلدیاتی اداروں کو […]

60 سالہ حکیم کی خوبرو دوشیزہ سےشادی،ویڈیو وائرل، حکیم کا چھکا،60 پر ناٹ آئوٹ،صارفین کے ریمار کس

راولپنڈی ( اے بی این نیوز      )راولپنڈی میں 60 سالہ حکیم کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔، جس میں راولپنڈی کے 60 سالہ مشہور حکیم بابرکی شادی کی خوشیوں بھری تقریب دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ویڈیو اتنی مقبول ہو چکی ہے کہ اسے “حکیم صاحب کا چھکا، ساٹھ پر ناٹ آؤٹ!” کے […]

پی ٹی آئی کیلئے مشکل دن،علیمہ خان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی ( اے بی این نیوز      )راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی جہاں ملزمہ علیمہ خان اور ان کے وکیل کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے حاضری نہ […]

پی ٹی آئی کیلئے بری خبر، اپوزیشن لیڈر کی تقرری چیلنج کر دی گئی،جا نئے تفصیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )وفاقی آئینی عدالت میں محمود خان اچکزئی کی بطور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ تقرری کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور حتمی فیصلے تک اسے معطل کیا جائے۔ درخواست […]

آئی ایم ایف کا ممکنہ دبائو،منی بجٹ کا امکان؟مارچ کا مہینہ اہم،جا نئے کیا ہو نے جا رہا ہے

اسلام آباد(رضوان عباسی ) حکومت نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس شارٹ فال کے باوجود فی الحال منی بجٹ کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اگر ٹیکس ہدف میں کمی پر آئی ایم ایف کی جانب سے دباؤ آیا تو حتمی فیصلہ آئندہ جائزہ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع […]

افغانستان میں طالبان حکومت کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، دی ڈپلو میٹ

لندن (  اے بی این نیوز   ) افغانستان میں طالبان حکومت کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مختلف عالمی تجزیہ کاروں اور سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سخت گیر طرز حکمرانی اور محدود سیاسی آزادیوں کے باعث صورتحال نہ صرف خطے بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی […]