سیلابی تباہی ماحولیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے،ڈاکٹرزینب نعیم،ریاست متحرک، عوام تعاون نہیں کر رہے،حمیداللہ ملک

لاہور (اے بی این نیوز) ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پنجاب حمیداللہ ملک اور ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے اے بی این کے پروگرام سوال سے آگے میں پاکستان میں جاری حالیہ سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملک کو درپیش مسائل کی بنیادی وجوہات ماحولیاتی تبدیلی، غیر سنجیدہ پالیسی سازی […]
عالمی آلودگی میں ہمارا حصہ کم، نقصان سب سے زیادہ ،نوشین افتخار نے عالمی مدد کی اپیل کر دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما نوشین افتخار نے اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب خصوصاً ضلع سیالکوٹ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمارے علاقے میں پانی شہری آبادی تک پہنچ گیا […]
لاہور، پشاور، کراچی ،سعد رفیق نے ترقی کا فرق عوام کے سامنے رکھ دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے شہری اگر پشاور اور کراچی جا کر وہاں کی صورتحال دیکھیں تو ترقی کا فرق واضح ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد کسی صوبے کے […]
پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں نئی پیش رفت ، ویزا فری سفر کی راہ ہموار

ڈھاکا (نیوز ڈیسک) بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے حالیہ دورۂ ڈھاکا کو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایک اہم اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اس دورے کے دوران پاکستان اور بنگلادیش نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ […]
نماز پڑھ کر نوڈلز کھائے، 30 منٹ بعد موت 13سالہ حافظ قرآن کا دل دہلا دینے والا واقعہ

قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کم عمر حافظِ قرآن نے شدید بھوک کے عالم میں انسٹنٹ نوڈلز کے کئی پیکٹ بغیر پکائے کھا لیے۔ کھانے کے کچھ دیر بعد اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ […]
دیہات سے لے کر پوش علاقوں تک، ہر گھر پر کوڑا ٹیکس نافذ

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صفائی کے نئے منصوبے “ستھرا پنجاب” کے تحت کوڑا ٹیکس نافذ کر دیا ہے، جس کا ابتدائی اطلاق صوبے کے پوش اور کمرشل علاقوں میں کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں رہائشی […]
مشکل حالات کے باوجود عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، شاہد خٹک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہد خٹک نے اے بی این نیوز کے پروگرام ڈی بیٹ ایٹ 8 میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مشکل حالات کے باوجود عوامی سطح پر منظم ہے اور کارکنان ہر کال پر بھرپور انداز میں باہر نکلتے ہیں۔ شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ […]
معروف بھارتی بلے باز نےکرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر چتیشور پچارا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بھارتی کرکٹر چتیشور پچارا کا کہنا تھا کہ تمام اچھی چیزوں کا اختتام ہوتا ہے، میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چتیشور پجارا کا کہنا […]
غزہ، لبنان، اب یمن ،اسرائیلی جارحیت کی نئی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

یروشلم(انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر بمباری کی ہے۔ حوثی تنظیم سے منسلک المسیرہ ٹی وی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق اتوار کو ہونے والے حملوں میں ایک آئل پروسیسنگ پلانٹ اور بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق بمباری میں صنعاء کے صدارتی کمپلیکس کو بھی […]
بھارت کی جانب سے سیلاب کی وارننگ،سیالکوٹ میں الرٹ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) بھارت کی جانب سے سیلاب کی وارننگ، سیالکوٹ میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا خدشہ۔ بھارت کی جانب سے جاری الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے سیالکوٹ کا ہنگامی دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ […]