اہم خبریں

روس کا سعودی شہریوں کیلیے ویزا فری داخلے پر غور

ماسکو(نیوز ڈیسک)روس نے سعودی شہریوں کے لیے ویزا فری سروس فراہم کرنے پر غور شروع کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے دورۂ ماسکو کے دوران مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک […]

مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے، صدر اے این پی

پشاور(نیوز ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے۔ صدر اے این پی ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ سابقہ قبائلی اضلاع پر بنائی گئی وزیراعظم کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، […]

کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پرانتخابات ، پی ٹی آئی کو 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علماء کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں […]

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ : محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں […]

محسن نقوی نے صدر مملکت کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے اور نئی آئینی ترمیم سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی خبروں پر بالکل یقین نہ کیا جائے۔ ہفتے کے روز روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ […]

عالمی اداروں میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی، متعدد اہم عہدے حاصل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی متحرک سفارتکاری اور عالمی سطح پر بڑھتے اعتماد کے نتیجے میں عالمی اور علاقائی اداروں میں پاکستان کو اہم عہدے حاصل ہو رہے ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی قیادت میں پاکستانی سفارتکاروں نے ملک کو بین الاقوامی سطح پر نئی سفارتی بلندیوں […]

اسرائیلی حکومت اور فوج آمنے سامنے، نیتن یاہو اپنے آرمی چیف پر چلا اٹھے

تل ابیب(نیوز ڈیسک)غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے طریقہ کار پر اسرائیلی حکومت اور فوج آمنے سامنے آگئے، وزیراعظم نیتن یاہو اپنے آرمی چیف پر برس پڑے۔ العربیہ کے مطابق اسرائیلی آرمی نے جمعہ کے روز انکشاف کیا کہ فوج، وزیر اعظم اور وزراء کے درمیان غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے طریقہ کار پر […]

ترک صدر کی مخالف جماعتوں کیخلاف آپریشن تیز، مزید 3 بڑے شہروں کے میئرز گرفتار

استنبول(نیوز ڈیسک)ترکیہ کے سرکاری میڈیا نے ہفتہ کو رپورٹ کیا کہ جنوبی ترکیہ کے تین بڑے شہروں کے میئرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق ادی یامان کے میئر عبد الرحمٰن توتدیری اور ادانہ میونسپلٹی کے سربراہ زیدان کارالار کو علی الصبح چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ دونوں […]

تحریک انصاف خیبرپختونخوا کا محرم الحرام کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا نے محرم الحرام کے احترام میں وقتی وقفے کے بعد دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے اپنے ایک اہم ویڈیو پیغام میں کیا۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ دس محرم کے بعد […]

پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری سے مسلم اُمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت […]