اہم خبریں

حالیہ تلاش کے نتیجے میں مملکت میں یورینیم کے متنوع ذخائر کا پتاچلاہے،سعودی وزیرتوانائی

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نےکہا ہے کہ ان کا ملک اپنے گھریلو یورینیم کوجوہری ایندھن کے پورے چکرکے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے بدھ کو ایک تقریرمیں کہا کہ حالیہ تلاش کے نتیجے میں مملکت میں یورینیم کے متنوع ذخائر کا پتاچلاہے۔وزیرتوانائی […]

کھیتوں میں لڑھک کر فصلوں کی نگہداشت کرنے والا روبوٹ متعارف

پیرس(نیوزڈیسک) اگرچہ کھیتوں اور فصلوں کا جائزہ لینے والے ڈرون کی بات کی جائے تو وہ پرواز کے دوران ویڈیو یا تصاویر لے کر مصنوعی ذہانت سے ان کی صحت کا جائزہ لیتے ہیں۔تاہم سینٹائی وی نامی روبوٹ کے دونوں اطراف تارنما ابھار ہیں جو اسے آگے لے جاتے ہیں۔ اس کی بدولت روبوٹ ہر […]

امریکہ کا حزب اللہ کے فنانسرز سے متعلق معلومات پر 10ملین ڈالر انعام کا اعلان

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا نے لبنان میں حزب اللہ کے دو مالی معاونین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے انعامات برائے انصاف پروگرام نے کہا کہ وہ “علی سعادہ” اور “ابراہیم طاہر” کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دینے والے افراد […]

پیوٹن کو رواں سال ان ہی کے قریبی ساتھی قتل کر دیں گے، روسی سیاستدان

ماسکو(نیوزڈیسک)روسی جلاوطن اپوزیشن رہنما الیا پانو ماریف نے حیران کن پیشگوئی کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو رواں سال اکتوبر تک ان ہی کے قریبی ساتھی قتل کردیں گے۔امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پیش گوئی کی کہ روسی صدر پیوٹن اپنی اگلی سالگرہ پر زندہ نہیں ہوں گے، ناکام حملے […]

برطانیہ کے لیے جاسوسی کے جُرم میں سابق ایرانی نائب وزیردفاع کوسزائے موت

تہران (نیوزڈیسک)ایران میں ایک عدالت نے برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں وزارتِ دفاع کے سابق اعلیٰ عہدہ دار کوقصور وارقرار دےکو سزائے موت سنا دی ۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق سابق صدرمحمد خاتمی (1997-2005) کے دورمیں نائب وزیردفاع کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے علی رضا اکبری کو”زمین پربدعنوانی اور […]

اعظم خان کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سنچری ،58گیندوں پرناقابل شکست109رنز بنا ڈالے

میرپور(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹی کے سابق کپتان و وکٹ کیپیرمعین خان کے بیٹے اعظم خان نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ناقابل شکست سنچری جڑ دی۔ یہ ان کے ٹی 20 کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔معین خان کے بیٹے اعظم خان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگر کی نمائندگی کررہے ہیں۔میرپور میں کھیلے گئے میچ […]

مسجد حرام میں مقامات کی پہچان کیلئے جیو کوڈنگ منصوبے کا افتتاح کردیاگیا

مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک)مسجد حرام اور مسجد نبوی کی صدارت عامہ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد حرام کی جیوکوڈنگ پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ منصوبہ ایجنسی فار انجینئرنگ پروجیکٹس اینڈ سٹڈیز میں جنرل ڈیپارٹمنٹ آف سروے اینڈ جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز نے شروع کیا ہے۔پراجیکٹ کا مقصد مسجد […]

سوڈان میں سیاسی استحکام کی بحالی کی حمایت کرتے رہیں گے،سعودی عرب

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سوڈان میں سیاسی عمل کے آخری مرحلے کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔سعودی میڈیاکے مطابق مملکت کی وزارت نے سوڈان میں سیاسی استحکام کی واپسی کے لیے ریاض کی مستقل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ مملکت کی جانب سے سوڈان اور بین الاقوامی کے شراکت داروں […]

مسجد نبوی ﷺ کی لائبریری میں نابینا افراد کے لیے قرآن کریم اور کتابوں کے بریل نسخے فراہم کردئیے گئے

مدینہ منورہ (نیوزڈیسک)مسجد نبوی ﷺ کے امور کی ایجنسی نے مسجد نبوی لائبریری میں نابینا افراد کیلئے قرآن کریم کے 65 اور دیگر کتب کے 39 بریل نسخے فراہم کردئیے۔ مسجد نبوی میں نابینا افراد کے لئے مختص مقامات اور تمام لفٹوں میں بھی بریل طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق […]

انتہا پسند اسرائیلی وزیر بن گویر کا عوامی مقامات سے فلسطینی پرچم اتارنے کاحکم

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے نئے وزیر برائے سلامتی امور ایتمار بن گویر نے عوامی مقامات سے فلسطینی پرچم اتارنے کی ہدایت کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بن گویر نے ایک بیان میں کہا کہ “قانون توڑنے والے دہشت گردانہ جھنڈے نہیں لہرا سکتے اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے، اس لیے […]