پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی کارروائیاں ،فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری و بھاری جرمانے کئے گئے

راولپنڈی (سٹی رپورٹر )شہریوں کو صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی کارروائیاں جاری ہیں.راول ٹاؤن میں چیکنگ کے دوران 2 میرج ہالز کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے جبکہ کہوٹہ میں ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 4 ڈیری شاپس کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں،شہریوں کو صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے […]
الجزائر ،خرگوش کے نام پر شہریوں کو بلیوں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف

الجیرز(نیوزڈیسک)افریقی ملک الجزائر میں خرگوش کے نام پر بلیوں کا گوشت فروخت کیاجانے لگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق الجزائر کے متعلقہ حکام نے تصدیق کی کہ کچھ قصابوں کی جانب سے بلیوں کے گوشت کو خرگوش کا گوشت بنا کر فروخت کیا جا رہا ہے۔ حکام نے اس حوالے سے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل […]
روسی وترک صدرکا ٹیلی فونک رابطہ، یوکرین کے قیدیوں، گیس اوراناج کی برآمدات پرتبادلہ خیال

ماسکو(نیوزڈیسک)روسی صدر ولادی میر پوتین اوران کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن نے یوکرین جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کے تبادلے، ترکی میں گیس مرکزکے قیام اور بحیرہ اسود سے اناج کی برآمدات کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو روسی صدارتی محل کریملن […]
ایران کو شام میں گھسنے سے روکنے کیلئے انتھک کارروائیاں کی ہیں،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف اسٹاف ہرزی ھالیوی کی تقرری کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہا ہے کہ ایران اسرائیل اور اس کی فوج کے لیے سب سے بڑا چیلنج رہے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم پربنیادی طور […]
شدید دھندکے باعث لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں پروازوں کا شیڈول متاثر

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے لاہور ملتان اور فیصل آباد ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق شدید دھندکی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حد نگاہ 6000 میٹر ہے۔پرواز پی اے 475 کی ریاض سے لاہور آمد دوپہر 12:20 کے […]
قومی ٹیم کے فاسٹ بائولری دھانی بچوں کیساتھ پتنگ لوٹنے لگے،ویڈیو وائرل

لاہور(نیوزڈیسک)شائقین کرکٹ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی بولنگ کے ساتھ ساتھ ان کی حس مزاح سے بھی خاصے محظوظ ہوتے ہیں لیکن اب دھانی نے پتنگ بازی کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کی۔ٹوئٹر پر دھانی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کھتیوں میں بچوں کے ساتھ پتنگ بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے،دھانی نے […]
لاہور ، ڈبل روٹی،دودھ اوردہی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،شہری پریشان

لاہور(نیوزڈیسک)گندم قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور میں ڈبل روٹی ، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بڑی ڈبل روٹی 20 روپے کے اضافے سے 200 روپے جبکہ چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت 90 سے بڑھ کر 130 روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کہنا ہے کہ قیمت […]
چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، 34 سے زائد زخمی

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے صوبے لیاؤننگ میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے جبکہ 8 افراد لاپتہ ہیں۔دھماکا پلانٹ میں مرمتی کام کے دوران ہوا، دھماکے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں […]
بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر نہیں، رزلٹ اپنے وقت پر آرہے ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن

کراچی(نیوزڈیسک)ترجمان الیکشن کمیشن قراۃ العین کا کہنا ہےکہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے متعلق الزامات بے بنیاد اور لاعلمی پر مبنی ہیں، انتخابات کے نتائج میں تاخیر نہیں، نتیجے اپنے وقت پر آرہے ہیں۔نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن قراۃ العین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ نتائج […]
آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا،اتفاق رائے سے فیصلہ کرینگے، پرویز الٰہی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم ہونے سے متعلق چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مشاورت کا آغاز کردیا ہے، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیشکش پر […]