اہم خبریں

بھارتی وزارت داخلہ نے دہلی کے نائب وزیر اعلی کے خلاف جاسوسی کے مقدمے کی منظوری دیدی

نئی دہلی(اے بی این نیوز)بھارت کی وزارت داخلہ نے ملک کی اعلی تحقیقاتی ایجنسی کو دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کے خلاف جاسوسی کے ایک مبینہ معاملے میں تحقیقات شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ مقامی میڈیا نے بدھ کوبتایا کہ وزارت نے فیڈ بیک یونٹ (ایف بی یو)کے جاسوسی کیس کے […]

لائن آف کنٹرول پر امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے،سفیر منیر اکرم

اقوام متحدہ( اے بی این نیوز   )پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ امن اور سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن (یو این ایم او جی آئی پی) کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کی ضرورت […]

سینکڑوں اشیا پر100فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹیز کی مدت میں توسیع کردی گئی

لاہور(اے بی این نیوز)سینکڑوں اشیا پر100فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹیز کی مدت میں توسیع کردی گئی،ڈیوٹیز کے نفاذ میں31 مارچ2023 تک توسیع کی گئی، ایف بی آر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ سینکڑوں اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹیز کی مدت21 فروری 2023 کو ختم ہورہی تھی،درآمدی اشیا پر100 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی،گاڑیوں پر100 فیصد […]

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پاکستان کااظہاتشویش

اسلام آباد (اے بی این نیوز  ) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پاکستان کااظہاتشویش،ترجمان دفترخارجہ نے کہا،،بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کونہیں دباسکتا،چین کو ہر موسم کا ساتھی اور دوست سمجھتے ہیں، گزشتہ روز وزیر دفاع کی سربراہی میں وفد نے افغانستان کا دورہ کیا، دورے میں دہشت گردی کے تدارک اورٹی […]

چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی

اسلام آ باد (آاے بی این نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے ترقیاتی بینک کی 70 کروڑ […]

جرمنی کا ایرانی سفارتخانے کے دو ملازمین کو ملک چھوڑنے کا حکم

برلن (نیوزڈیسک)جرمنی نے برلن میں قائم ایرانی سفارتخانے کے دو ملازمین کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے ایک دہری شہریت رکھنے والے جرمن شہری کو پھانسی کی سزا سنائی جس پر جرمنی نے یہ اقدام کیا ۔گزشتہ روز تہران کی ایک عدالت نے ایرانی نژاد جرمن شہری جمشید […]

سعودی عرب نے یمن کے مرکزی بینک میں ایک ارب ڈالر جمع کروا دئیے

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب نے یمن کے معاشی اصلاحات پروگرام میں معاونت کیلئے مرکزی بینک میں ایک ارب ڈالر جمع کروا دیے ہیں۔سعودیہ کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق معاشی پروگرام کا مقصد ایک واضح راستہ اور وژن تیار کرنا ہے جس سے یمنی عوام کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔سعودی عرب نے بیان میں مزید کہا کہ […]

بھارت میں برڈ فلو سےسیکڑوں سے زیادہ مرغیاں ہلاک

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 5 دنوں میں 400 سے زائد مرغیاں برڈ فلو سے ہلاک ہوگئیں، کولکتہ لیب نے مرغیوں میں برڈ فلو کی تصدیق کردی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جھارکھنڈ کی حکومت کے زیر انتظام پولٹری فارم میں برڈ فلو کے کیسز سامنے آنے کے بعد حکام اس سلسلے میں متحرک ہوگئے ہیں […]

ثانیہ مرزا کا 20 سالہ شاندار کیریئر شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا

دبئی (نیوزڈیسک)بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس کیریئر شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا، اپنے آخری ٹورنامنٹ دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کچھ روز قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے 36 سالہ ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ دبئی […]

ڈریپ نے غیر معیاری ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے کے مطابق ڈیوس فارما کے سیرپ میں ایتھیلین گلائیکول کی مقدارمقررہ حد سے زائد تھی۔ ڈیوس فارما 7 ادویات کے 34 بیچ مارکیٹ سے فوری اٹھائے۔ شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ […]