اہم خبریں

کسی کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، حافظ طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ، مشرق وسطیٰ اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نےسابق امریکی عہدیدار زلمے خلیل زاد کے پاکستان کے حوالے سے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زلمے خلیل زاد کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان […]

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جان شیر خان کی ملاقات

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بدھ کو یہاں سکوا ش کے شہرہ آفاق کھلاڑی جان شیر خان نے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق جان شیر خان نے علاج کیلئے بروقت مالی معاونت فراہم کرنے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ […]

آسٹریلیا کےجنگلات میںآگ سے ایک لاکھ ہیکٹر رقبہ جل کر راکھ

کینبرا (نیوزڈیسک)آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں واقع شہر ایلس اسپرنگس کے مغرب میں پھیلنے والی آگ سے لگ بھگ ایک لاکھ ہیکٹر اراضی کو نقصان پہنچا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حصہ شہر کے مغربی علاقے میں لگنے والی 5 آگ سے ویسٹ میک ڈونل نیشنل پارک کا تقریباً 20 فیصد جل گیا۔اب تک شہر کا […]

جولائی تا فروری ، ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 11 فیصد گرگئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 9.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مجموعی حجم 7 ارب 46 کروڑ ڈالر رہا۔ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق معیشت کیلئے اہم ترین ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 11 فیصد گر گئیں۔ جولائی سے فروری ٹیکسٹائل برآمدات 11 ارب 21 کروڑ ڈالر رہیں۔رپورٹ کے مطابق دیگر […]

مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک فوج نے اخراجات بچانے کے لیے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی جبکہ پریڈ میں محدود پیمانے پر مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پاک […]

14 سالہ بیٹے کیلئے امریکی ماں کو 23 نمبر سائز کے جوتے کی تلاش

واشنگٹن (نیوزڈیسک)کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ کسی کو 23 نمبر کا جوتا درکار ہو؟ یقیناً نہیں سنا ہوگا لیکن حال ہی میں امریکا میں ایک ماں کو اپنے بیٹے کے لیے اسی سائز کے جوتے کی تلاش ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست مشی گن میں مقیم ربیکا کلبرن کے بیٹے ایرک کلبرن […]

سندھ،رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ میں رمضان المبارک میں اسکولز کے تعلیمی اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹفیکیشن کے مطابق دوران رمضان اسکولز میں تدریسی اوقات کار صبح 7:30 سے 11:30 تک ہوں گے […]

رہنما اہلسنت و الجماعت کراچی سلیم کھتری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی (نیوزڈیسک)اہلسنت و الجماعت کراچی کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر سلیم کھتری نیو کراچی میں قاتلانہ حملے میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق 55 سالہ سلیم کھتری پر نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں ان کے گھر کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل […]

برطانیہ، مسجد سے گھر واپس جاتے شخص کو آگ لگادی گئی

برمنگھم(نیوزڈیسک)برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک شخص کو مسجد سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے آگ لگادی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مسجد سے گھر واپس جانے والے شخص کو ایک نامعلوم شخص نے روکا اور دونوں کے درمیان کچھ گفتگو ہوئی جس کے بعد ملزم نے اس شخص کو کچھ چھڑک کر آگ لگادی۔پولیس […]

میشا شفیع کی فلم ’موسٹیچ‘ نےعالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور(نیوزڈیسک)معروف اداکارہ میشا شفیع اور اداکار حسن منہاج کی فلم ’موسٹیچ‘ نےعالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ہدایتکار عمران جے خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرایوارڈ شو میں اپنی ٹیم کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ فلم کی آخری اسکریننگ کے دوران اس قدر ہاؤس […]