اہم خبریں

پاکستان اور ملائشیا کے درمیان سیاسی مشاورت کا دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور ملائشیا کے درمیان سیاسی مشاورت کا دور ہوا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ملائشیا کے مابین سیاسی مشاورت کا دور آج کوالالمپور میں ہوا، سیاسی مشاورتی اجلاس کی مشترکہ صدارت اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ممتاز زہرا بلوچ اور […]

رانا ثنا اللہ کے خلاف پورے ملک میں مقدمات درج کرا رہے ہیں، اعجاز چودھری

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ ہم رانا ثنا اللہ پر پورے ملک میں مقدمات درج کرا رہے ہیں، رانا ثنا اللہ کے خلاف ہر ضلع اور تحصیل میں مقدمہ درج کرائیں گے۔زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا کہ ہمیں امید […]

عمر عطا بندیال صاحب ون مین شو بند کرو، پیپلز پارٹی رہنما قادر مندوخیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ 5 ججوں کے پورے گھرانے کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، جس شخص کی ویڈیو آجائے سب کے سامنے اس جج کی کیا اہمیت ہے،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا کہ چیف جسٹس کہہ رہے ہیں ہماری […]

میں نے کبھی اپنے والد کے نام کا فائدہ نہیں اُٹھایا، بابیل خان

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے ورسٹائل اور معروف اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے بابیل خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے والد کے نام کا فائدہ نہیں اُٹھایا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے اُنہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ایسا شخص ہوں جو […]

بلاول کیخلاف بیان بازی سے شاہ محمود سیاست میں زندہ رہنا چاہتا ہے، فیصل کریم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کر کے شاہ محمود قریشی سیاست میں زندہ رہنا چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے زیر […]

وزیراعظم نےفاٹا میں دوران سحروافطارلوڈشیڈنگ پرپابندی عائد کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انضمام شدہ فاٹا اضلاع میں دوران سحروافطار لوڈ شیڈنگ پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے تمام قبائلی اضلاع میں سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ پر مکمل پابندی کے احکامات جاری کر دیئے،قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے آج وزیر اعظم شہباز شریف سے پارلیمنٹ […]

واٹس ایپ میں ایک اور کارآمد آڈیو فیچر کا اضافہ

نیویارک(نیوزڈیسک)واٹس ایپ میں ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو ان صارفین کو پسند آئے گا جو بہت زیادہ آڈیو میسجز بھیجتے ہیں۔یہ نیا فیچر تصاویر کے لیے اگست 2021 میں متعارف کرائے گئے ویو ونس فیچر کی طرح کام کرے گا۔یعنی آڈیو میسج اوپن ہونے کے بعد چیٹ سے خودکار […]

حب ندی میں نہاتے ہوئے کراچی کے 5 افراد ڈوب گئے

حب(نیوزڈیسک)بلوچستان میں حب ندی میں نہاتےہوئے پانچ افراد ڈوب گئے، ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی۔حب ندی میں نہاتے ہوئے پانچ افراد ڈوب گئے، ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی جبکہ دو کو بچا لیا گیا اور دو افراد کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ندی میں ڈوب کر جاں بحق نوجوان […]

بھارتی پنجاب میں خالصتان حامیوں کے خلاف کارروائی پر اکال تخت برہم

چندی گڑھ(نیوزڈیسک)بھارتی سکھوں کے بڑے ادارے اکال تخت نے حکومت کو انتباہی انداز میں کہا ہے کہ مبینہ خالصتان نواز رہنما امرت پال سنگھ کی حمایت کے الزام میں گرفتار سینکڑوں سکھ نوجوانوں کو چوبیس گھنٹے کے اندر رہا کیا جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکال تخت نے خالصتان حامی رہنما امرت پال سنگھ کے […]

گورنر سندھ کی سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز

کراچی (نیوزڈیسک)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط تحریر کیا ہے، جس میں سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ماہانہ اجرت 50 […]