اہم خبریں

پہلے فیصلہ کیا جائے، الیکشن التوا کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ ملک احمد خان

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پہلے الیکشن التوا کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کیا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ پہلے یہ طے کیا جائے کہ کیا الیکشن التوا کے خلاف درخواست قابل سماعت ہے […]

روس میں امریکی صحافی کی گرفتاری، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

واشنگٹن (نیوزدیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کو ٹیلی فون کال میں روس میں جاسوسی کے الزام میں امریکی صحافی کی گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انٹونی بلنکن نے امریکی صحافی ایون گریشکووچ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، جواب میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ […]

بلوچستان میں کونج کے شکار کیلئے لگائے گئے کیمپس کو ختم کرنے کی ہدایت

کوئٹہ(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب میں کونج کے غیر قانونی شکار کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کونج کے شکار کےلیے لگائے گئے کیمپس کو ختم کرے اور غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی […]

گلگت میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

پشاور(نیوزڈیسک) گلگت ضلع غذر میں بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ضلع غذر بوبر کے مقام پر بھائی نے کلہاڑی کے وار کرکے بہن کو قتل کیا جبکہ قاتل کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ […]

گرین پاسپورٹ پر پاکستانی شہری اسرائیل کیسے پہنچا؟ شیریں مزاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے استفسار کیا ہے کہ گرین پاسپورٹ پر پاکستانی شہری اسرائیل کیسے پہنچ گیا؟ایک بیان میں شیریں مزاری نے سوال کیا کہ دفترخارجہ بتائے ایک پاکستانی کیسےاسرائیل مال برآمد کر رہا ہے؟ اس معاملے پر امریکن جیوش کانگریس کے بیان کی کیا وضاحت […]

لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 3 اپریل بروز پیر کو مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گا، […]

عمران خان حکومت کے ساتھ مذاکرات سے پھر پیچھے ہٹ گئے،ساتھ نہ بیٹھنے کا اعلان

لاہور (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے اگر بات چیت ہوئی تو پارٹی کے دیگر اراکین کریں گے۔غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جن کو چور اور کرپٹ کہتا ہوں […]

دنیا کے پہلے منصوبے کے تحت 200 بچوں کو ہیپاٹائٹس سی سے نجات مل گئی

لندن(نیوڈیسک) دنیا کے پہلے منصوبے کے تحت 200 بچوں کو ہیپاٹائٹس سی سے نجات مل گئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں 2025 تک ہیپاٹائٹس کے ہروائرس کے خاتمے کی ایک مہم جاری ہے جس میں نئی ادویہ بھی استعمال کی جارہی ہے اور اس پورے منصوبے کے لیے ایک ارب برطانوی پاؤنڈ کی رقم […]

برطانیہ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی

لندن( نیوزڈیسک) برطانوی قومی شماریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ میں 2022 میں گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں 2.2 فی صد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ اخراج میں کی وجہ گھروں کو گرم کرنے کے لیے گیس کا کم استعمال بتایا گیاہے۔دفتر برائے قومی شماریات (او این ایس) کے مطابق گیس کے کم استعمال کے […]

آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات، اسپیکر کا عمران خان کو مدعو کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات اسی ہفتے شروع ہوں گی، وزیراعظم شہباز شریف مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اسپیکر کی جانب سے […]