اہم خبریں

وفاقی چیمبر کے ریجنل وفدکی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود سے ملاقات

لاہور(اے بی این نیوز     )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی کی سربراہی میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود سے ملاقات کی اورپیکجنگ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔وفد میں سابق سینئر نائب صدر خواجہ […]

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں ،وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ریاست ہر قسم کی دہشت گردی روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں جب بھی پاکستان کی ترقی کیلئے کوئی اہم کام ہو گا تو عمران خان لانگ مارچ لے […]

سیاسی زعماء نے مفاہمت کا راستہ اپنا کر 1973 کا متفقہ آئین مرتب کرکے تاریخ رقم کی، وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی زعماء نے محاذ آرائی کی بجائے مفاہمت کا راستہ اپنا کر 1973 کا متفقہ آئین مرتب کرکے تاریخ رقم کی، آئین تمام وفاقی اکائیوں قیامت تک ایک لڑی میں پرو کر رکھے گا، موجودہ اتحادی حکومت مل کر درپیش چیلنجز سے […]

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی سینیٹ نے کثرت رائے سے منظوری دی ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی سینیٹ نے کثرت رائے سے منظوری دی ہے، اپوزیشن ارکان کو واک آئوٹ اور بائیکاٹ کی عادت پڑ گئی ہے، جب پچھلے سال اپریل میں قومی اسمبلی توڑ دی گئی تھی […]

ہر سال ‏10 اپریل کو قومی یوم دستور منایا جائے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر سال ‏10 اپریل کو قومی یوم دستور منایا جائے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 1973 کے آئین کے پچاس سال پورے ہونے پر منعقدہ قومی آئین کنونشن میں وزیراعظم شہباز شریف کی […]

10 اپریل 1973 پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 10 اپریل 1973 پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے جب قوم کو پارلیمانی، وفاقی اور اتفاق رائے پر مبنی آئین سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوری، وفاقی، اسلامی اور اتفاق رائے […]

خلا میں پتھروں کی برسات کرنے والا شہابیہ دریافت

واشنگٹن (نیوزڈیسک)گزشتہ برس ناسا کا ڈارٹ خلائی جہاز ایک شہابیے سے جا ٹکرایا تھا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ یہی شہابیہ ہرسمت میں پتھر اور چٹانیں پھینک رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سال قبل ڈارٹ (ڈبل ایسٹرائڈ ریڈائریکشن ٹیسٹ) مشن نام کا ایک چھوٹا سا خلائی جہاز ’’ڈائمورفس‘‘ شہابیے سے ٹکرایا تھا اور اس […]

اس سال درخواست دینے والےتمام افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رواں سال کے حج انتظامات کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ای سی سی نے رواں سال کے حج […]

کوئٹہ،پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے

کوئٹہ(اے بی این نیوز    )شاہراہ اقبال پر پولیس کی وین کے قریب دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے، دھماکے میں کئی گاڑیوں، قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا […]

وہاڑی، پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج

وہاڑی (نیوزڈیسک)پنجاب کے ضلع وہاڑی میں پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں لواحقین کے گزشتہ دو روز سے جاری احتجاج کے بعد تھانہ ماچھیوال نے مقابلے میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔پولیس نے چار نامزد اور دو نامعلوم پولیس ملازمین کو مقدمے نامزد کیا ہے۔ایف آئی […]