اہم خبریں

ایران کا بھی اپنا وفد سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ

ریاض ( اے بی این نیوز   )چین کی ثالثی کے بعد سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے پیشرفت میں اہم بات سامنے آئی ہے، سعودی وفد کے بعد اب ایرانی وفد جلد ریاض جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے تکنیکی وفد تہران […]

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کے حوالہ سے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی […]

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوبارہ منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوبارہ منظور، یا، بل دوبارہ صدر مملکت کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔عدالتی اصلاحات سے متعلق عدالت عظمی پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا۔پی ٹی آئی نے بل کی مخالفت کی،اعظم […]

کے پی انتخابات کے لیے دائر تحریک انصاف کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختونخوا انتخابات کے لیے دائر تحریک انصاف کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔رجسٹرار آفس کے مطابق پی ٹی آئی نے آئینی درخواست دائر کرنے کی واضح وجوہات بیان نہیں کیں، پی ٹی آئی کی درخواست میں صفحات واضح نہیں ہیں، جس پر سپریم کورٹ […]

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کنونشن نےآئین کی نصاب میں شمولیت کی قرار داد کی منظوری دیدی

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کنونشن نےآئین کی نصاب میں شمولیت کی قرار داد کی منظوری دیدی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے قرارداد پیش کی ۔ قراردادپیش کرنے سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سپیکر قومی اسمبلی ، کمیٹی اراکین کو مبارکباد پیش […]

کچے کے علاقے میں دہشتگردوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی

لاہور(اے بی این نیوز   ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کچے کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے آپریشن کیلئے جدید اسلحہ و ٹیکنالوجی کی فراہمی پر پاکستان آرمی سے اظہار تشکر کیا، خان پور سے […]

انصاف سب کیلئے برابر ہونا چاہئے، ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ انصاف کسی کو دیکھ کر نہیں کیا جاتا، انصاف سب کیلئے برابر ہونا چاہئے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عدالت عظمیٰ کے معزز جج ہی معترض ہیں، جو قانون دوسروں پر لاگو ہے وہ عدالت کے اپنے اوپر کیوں لاگو نہیں […]

چینی طیاروں نے تائیوان کو چاروں اطراف سے گھیر لیا

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے فوجی طیاروں نے تائیوان کو چاروں اطراف سے ’’سِیل بند‘‘ کرکے لائیو فائر کی مشقیں کیں جس سے سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے تحت ایئر فورس کے طیاروں نے تائیوان کے ارد گرد اُڑان بھری اور چکر لگاتے رہے۔چین کے سرکاری میڈیا […]

عمر بڑھنے کے حیاتیاتی عمل کو مکمل طور پر پلٹایا نہیں جاسکتا، تحقیق

سِنگاپورسٹی(نیوزڈیسک) ایک نئی تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے حیاتیاتی عمل کو ممکنہ طور پر روکا تو جا سکتا ہے لیکن مکمل طور پر پلٹایا نہیں جاسکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور کی مقامی کمپنی کے محققین سمیت دیگر محققین نے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ آلات کا استعمال کرتے ہوئے انسانوں کی عمر کو […]

طیبہ گل حراساں کیس،عمران خان اور سابق چیئرمین نیب کو طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(  اے بی این نیوز     )طیبہ گل حراساں کیس میں انکوائری کمیٹی نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو طلب کر لیا۔طیبہ گل حراساں کیس کی انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، انکوائری کمیٹی نے عمران خان ، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان […]