اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے ملا قات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے بھی ملا قات کہتے ہیں عدلیہ سے کوئی لڑائی نہیں چل رہی، اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس اور وزیر اعظم سے ملاقات بارے سوال کا جواب نہ دیا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے گھر سے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے

لندن(اے بی این نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے گھر سے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گی جبکہ مریم نواز قیام کے دوران اپنے والد میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی جو لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔مریم […]
یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی میں خورد برد اور مضر صحت گھی کی فروخت کا انکشاف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی میں خورد برد اور مضر صحت گھی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی میں خورد برد اور […]
وزیر ا عظم محمد شہباز شریف کا لا ہور میں قا ئم آٹا تقسیم مر کز کا دورہ

لاہور( اے بی این نیوز )وزیر ا عظم محمد شہباز شریف نے منگل کے روز یہاں لا ہور میں بیدیاں روڈ پر قا ئم آٹا تقسیم مر کز کا دور ہ کیا۔وزیر ا عظم نے مر کز میں آنے والے لو گوں سے ان کے مسا ئل کے بارے میں پو چھا اور خود اپنے ہا تھوں […]
پاکستان ریلویز کاعیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر سپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین […]
فروری 2019 میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرانے والا بھارتی فضائیہ کا گروپ کیپٹن برطرف

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی فضائیہ نے 27 فروری 2019 کے ایکشن کے دوران اپنے ہی ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرانے پر کیپٹن کو برطف کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دہلی میں ہونے والے ایک جنرل کورٹ مارشل (جی سی ایم) میں گروپ کیپٹن سمن رائے چودھری کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم دیا ہے، جو […]
عمران خان کے خلاف درج مقدمے کا سمن لیکر اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمے کا سمن لیکر اسلام آباد پولیس کی تفتیشی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔زمان پارک میں نوٹس وصول کروانے کیلئے لاہور پولیس اسلام آباد پولیس کی معاونت کرے گی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، سی او اے ایس کاہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، سی او اے ایس نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا ہے انہیں ایچ آئی ٹی کی تکنیکی صلاحیتوں، جاری منصوبوں کی پیشرفت، مقامی بنانے کی کوششوں اور حال ہی میں کیے گئے جدید اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ […]
عید الفطرکا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

لاہور( اے بی این نیوز ) عید الفطر(شوال) کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق جمعرات 20 اپریل کی شام عیدالفطر کے ہلال کی رویت نہیں ہوگی، عیدالفطر اس بار 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو ہو گی۔29 رمضان […]
ترکیہ،سی سی ٹی وی کی مدد سے مسجد کا چندہ باکس چوری کرنے والا گرفتار

انقرہ(نیوزڈیسک) ترکیہ میں ایک مسجد میں لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے چندہ باکس سے پیسے چرانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ترک میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بحیرہ اسود کے ساحلی شہر سامسون کی ایک مسجد میں پیش آیا جہاں ایسی چوری کی وارداتوں سے پریشان امام مسجد نے خفیہ کیمرے نصب کروائے تھے۔اس بار […]