اہم خبریں

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس۔ عدالت نے سپلیمنٹری چالان اور وائس میچنگ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سپلیمنٹری چالان کیخلاف ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔ اسلام آباد:پراسیکیوشن کی […]

ایس پی عدیل اکبر کی پراسرار موت یا کچھ اور ،سنسنی خیز تحقیقات،نیا پنڈوڑا باکس کھلنے کا امکان،جا نئے حیران کن تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد میں پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی اچانک موت نے شہر میں ہلچل مچا دی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی سرکاری ڈبل کیبن گاڑی میں پچھلی نشست پر موجود تھے۔ ان کے ساتھ ڈرائیور اور آپریٹر بھی موجود […]

چیٹ جی پی ٹی کے مشورہ نے خاتون کی زندگی میں انقلاب برپا کر دیا،جا نئے کیسے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) چیٹ جی پی ٹی کی رہنمائی پر زندگی میں بڑی تبدیلی، امریکی خاتون کا پرسکون قصبے کی جانب سفر کیا۔ بے پناہ دباؤ سے تنگ ایک امریکی خاتون نے ذہنی سکون کی تلاش میں دنیا بدل ڈالی۔ لاکھوں روپے ماہانہ کمانے کے باوجود وہ مسلسل اضطراب اور تھکاوٹ کا شکار […]

ایس پی عدیل اکبر کی موت، اہم حقائق سامنے آگئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کے بارے میں مبینہ طور پر نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ پمز ہسپتال میں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد ان کی میت ورثا کے سپرد کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ […]

ایس پی کی موت کیسے واقع ہوئی،شکوک و شہبات،ہر پہلو پر تحقیقات جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز) اسلام آباد پولیس کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی تدفین مکمل اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ تدفین کی تقریب میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم، دیگر سینئر پولیس افسران اور علاقے کے […]

پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارت معطل

اسلام آباد( اے بی این نیوز     ) پاکستان اور افغانستان کی دوطرفہ تجارت سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر معطل۔ ایف بی آر کے مطابق تجارت معطلی سے قبل 363 درآمدی گاڑیوں کی کلیئرنس مکمل کر لی گئی۔ طورخم پر 23درآمدی گاڑیاں گڈز ڈیکلریشن جمع نہ ہونے پر کلیئرنس کی منتظر ہیں۔ ان گاڑیوں میں […]

پنجاب حکومت کے اقدامات کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں،نیئر حسین بخاری

اسلام آباد( اے بی این نیوز     ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ قیدیوں سے ملاقات کے معاملے، سیاسی ماحول اور معاشی مسائل پر جامع رائے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ قیدیوں کے بنیادی قانونی حقوق کے مطابق ہے، اس لیے ملاقات لازم ہے لیکن […]

غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف آپریشن جاری

راولپنڈی ( اے بی این نیوز )سول لائن پولیس راولپنڈی کی بڑی کارروائی۔ غیر قانونی افغان شہری یار گل سمیت 12 افراد گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطا بق گرفتار افراد میں مرد، خواتین اور بچے شاملہیں ۔ غیر قانونی گرفتار افغان باشندوں میں یار گل ولد سردار عمر 22 سال گرفتا، سونیا […]

ویمنز ورلڈ کپ ،پاکستان اور سری لنکا کا میچ منسوخ

کولمبو ( اے بی این نیوز )ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی شائقین کے لیے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا اہم میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ موسم کی خرابی کے باعث گراؤنڈ گیلا رہا اور امپائرز نے طویل انتظار کے […]

کرکٹ کی دنیا میں بڑی پیش رفت

دبئی ( اے بی این نیوز )کرکٹ کی دنیا میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اور اس بار خوشخبری Bowling Rules سے وابستہ ہے۔ آئی سی سی نے وائیڈ بال کو لے کر قانون میں اہم تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں جن کا براہِ راست فائدہ باؤلرز کو حاصل ہوگا۔ یہ نیا […]