اہم خبریں

بدلتی دنیا میں ٹیکنالوجی کو اپنانا بہت ضروری ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

کراچی(نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں ٹیکنالوجی کو اپنانا اور ڈیجیٹل انقلاب کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنا بہت ضروری ہے۔پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فیوچر آف ورک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ PAFLA […]

کنٹرول لائن پر فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) حکومت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کرنے پر بھارت کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے کنڑول لائن کی […]

کراچی کے عوام نے چور دروازے بند کر دیئے ہیں،قادر پٹیل

کراچی(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے چور دروازے بند کر دیئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان اپنی جماعت کے جرائم پر معافی مانگیں، پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزام تراشی کا فیشن ختم ہو چکا […]

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کا روسٹر جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس پاکستان کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز کا روسٹر جاری کر دیا۔روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد رجسٹری کیلئے ایک 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا جبکہ لاہور رجسٹری کیلئے 2 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے، آئندہ ہفتے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے باعث […]

انتخابات میں تیاری کیساتھ اتریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے راولپنڈی، سیالکوٹ، خوشاب، جہلم اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سیالکوٹ سے سابق ایم پی اے اعجاز احمد چھجا، جہلم سے راجہ سفیر، سابق […]

خلا کی سیر کرانے کیلئے پہلی پروازتیار، 27 جون کو سفر پر روانہ ہوگی

نیویارک ( نیوزڈیسک) اگر آپ خلا کی سیاحت کرنا چاہتے ہیں تو اب ایسا ممکن ہونے والا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک کی جانب سے کمرشل خلائی سیاحتی سروس کا آغاز 27 جون سے ہو رہا ہے، گلیکٹک 01 پرواز کو 27 سے 30 جون کے دوران خلا میں بھیجا جائے […]

کئی بار قانون کی تشریح سے مسائل جنم لیتے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ہم قانون کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں، لیکن کئی بار قانون کی تشریح سے تنازعات جنم لیتے ہیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایس ای سی پی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں تنازعات کے حل کیلئے قانونی ماہرین […]

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ،زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کو 35 رنز سے شکست دے دی

ہرارے(نیوزڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں زمبابوے نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ ہرارے میں زمبابوے نے دو مرتبہ کے چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز کی دعوت پر میزبان زمبابوے نے بیٹنگ شروع کی تو سکندر رضا نے 68 رنز کی اننگزکھیلی، کریگ ایرون نے 47 اور رائن […]

طویل مدتی پالیسیوں سے معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لارہے ہیں، وزیراعظم

لندن(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ فرانس میں تارکین وطن کو مل کر بہت خوشی محسوس ہوئی، بیرون ملک مقیم پاکستانی بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں، طویل مدتی پالیسیوں سے معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لارہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دورہ پیرس سے متعلق ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا […]

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی بڑی کمی

کراچی (نیوزڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2500 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام ایک ڈالر اضافے کے بعد 1920 ڈالر […]