اہم خبریں

اسپین بھی اسرائیل کے خلاف میدان میں آگیا،بڑا مطالبہ کر دیا

میڈرڈ (اے بی این نیوز)اسپین نے اسرائیل اور روس سے عالمی کھیلوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔میڈرڈ میں ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ اسرائیل اور روس پر بین الاقوامی کھیلوں سے اس وقت تک پابندی لگا دی جائے جب تک یوکرین اور غزہ میں جاری جنگوں کے دوران وحشیانہ کارروائیاں […]

معدنی وسائل،عوام کے حق پر قبضہ ہوا تو جے یو آئی بھرپور دفاع کرے گی، مولانا فضل الرحمان

پشاور (اے بی این نیوز)پشاور میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معدنی وسائل عوام اور آنے والی نسلوں کی مشترکہ ملکیت ہیں اور ان پر کسی مخصوص طبقے کی اجارہ داری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر […]

میں کسی کے بچے مروا نہیں سکتا،لڑ کر مروں گا، خودکشی حرام ہے،علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بعض ملاقاتیں غیر ملکی مفادات کے تحت ہو رہی ہیں اور ہر کوئی اپنا ایجنڈا لے کر آتا ہے، انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ گھر بیٹھ کر موبائل پر انقلاب کا عندیہ دینے سے فرق نہیں پڑتا بلکہ […]

بھارتی بغض سامنے آگیا،پاکستان کی ٹیم کے ساتھ مصافحہ نہ کر نے کی ہدایت

دبئی (اے بی این نیوز)ایشیا کپ کے دبئی میں جاری ایونٹ کے دوران بھارت کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ایک بار پھر خبروں کی زد میں ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گمبھیر نے اپنے کھلاڑیوں کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ مصافحہ نہ کریں اور […]

امتحان لینے میں کوئی مسئلہ نہیں، تاریخ میں مزید توسیع نہیں کر رہے، پی ایم ڈی سی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں پی ایم ڈی سی، وزارتِ صحت اور اراکینِ کمیٹی کے درمیان مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر پی ایم ڈی سی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور امتحانات کے […]

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، ڈسکاؤنٹ ریٹ 11 فیصد پر برقرار

کراچی (اے بی این نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پالیسی ڈسکاؤنٹ ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے […]

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کی امدادی سرگرمیاں

قصور ( اے بی این نیوز    )قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کی سرگرمیوں نے متاثرہ خاندانوں کے دل جیت لیے۔ تنظیم کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اور کشتیوں کے ذریعے وہاں پہنچ کر لوگوں کو ریلیف فراہم کیا۔ تتارہ کامل، راجووال، […]

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں گروپ اے کا ہائی وولٹیج میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کے […]

پاکستان کابھارت کوجیت کے لیے 128 رنز کاہدف

دبئی(نیوز ڈیسک)ٹی 20 ایشیاء کپ 2025 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں پاکستانی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی، تاہم صاحبزادہ فرحان اور شاہین شاہ آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے […]

پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد بپھرے دریا سندھ میں داخل

سندھ( اے بی این نیوز   ) پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد بپھرے ہوئے سیلابی ریلے اب سندھ میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں گڈو بیراج پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ اس وقت گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 12 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ حکام نے […]