اہم خبریں

پاکستان سیمی فائنل تک کیسے پہنچ گا

کوکلکتہ(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اگر مگر کی صورتحال برقرار ،گرین شرٹس کو 11نومبرکوانگلینڈ کیخلاف ایونٹ کاآخری میچ بہتر رن ریٹ سے جیتناہوگا،9 نومبر کو سری لنکا جیتے یا پھر بارش کے باعث میچ ختم ہوجائے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ بھی مل جائے تب بھی پاکستان کو فائدہ […]

ہم نہیں جائیں گے، پرعزم فلسطینی بچوں کا پیغام

غزہ(نیوز ڈیسک) ہم نہیں جائیں گے، پرعزم فلسطینی بچوں کا غزہ نہ چھوڑنےکا پیغام۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں کم سن بچوں کا غزہ شہر نہ چھوڑنے کاواشگاف اعلان کردیا،غزہ پر وحشیانہ بمباری کے باوجود صہیونی فوج غزہ کے معصوم بچوں کے عزم کو متزلز ل کرنے میں ناکام رہی ۔

کوئٹہ،کانگو وائرس کا شکار ڈاکٹر شاکراللہ انتقال کرگئے

کوئٹہ ،(نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلا ڈاکٹر شاکراللہ انتقال کرگئے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے مطابق دیگر چار ڈاکٹروں میں بھی کانگو وائرس کی تشخیص ،ڈبلیوایچ اوکا کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تدفین کیلئے احتیاط کی ضرورت پرزور،کہا میت کو چھونے سے بھی کانگو وائرس پھیل سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ […]

بھارت ،فضائی آلودگی ،ورلڈکپ میچ متاثرہونے کا خدشہ

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں فضائی آلودگی ،ورلڈکپ میچ متاثرہونے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق بھا رت میں فضائی آلودگی سے ورلڈکپ کیلئے موجود ٹیمیں پریشانی کا شکار، میچ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا، فضائی آلودگی میں نئی دلی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ، 6 نومبر کو دہلی میں سری لنکا اور بنگلا دیش […]

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات کا دنگل پیپلز پارٹی نے جیت لیا

کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کے 5 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا دنگل پیپلز پارٹی نے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق میئرمرتضیٰ وہاب ، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ نے اپنی نشتیں جیت لیں ، یونین کونسل چیئرمین کی 3 اور وائس چیئرمین کی 1 نشست پر پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ، وائس چیئرمین کی ایک نشست […]

سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے 3 ارب ڈالر کے منصوبے منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے 3 ارب ڈالر کے منصوبے منظور کرلیے گئے جبکہ منصوبے کامیابی سے پاکستان کے مختلف صوبوں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں جاری ہیں۔سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بحالی کے لیے 3 ارب ڈالر کی لاگت کے 21 ترقیاتی […]

سندھ حکومت نے کانگو وائرس کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی

کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کانگو کی روک تھام اوراس پر قابو پانے کے لیے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزاور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ایڈوائزری جاری کردی گئی۔محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ کانگو وائرس عمومی طور پر جانوروں کے ذریعے انسان میں منتقل ہوتا […]

سراج الحق کافلسطین پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کامطالبہ

لاہور(نیوزڈیسک)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ کو اسرائیلی جارحیت سے بچانے کےلیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ مسلمان حکمران غزہ میں سفاکیت پر اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں۔ امریکی امداد اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس جاری کرنے کے مترادف ہے۔ صیہونی عزائم کو غزہ میں شکست نہ ہوئی تو […]

تین روزہ اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول کا نواں ایڈیشن اختتام پذیر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تین روزہ اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول کا نویں ایڈیشن اختتام پذیر ہوگیا،تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح پارک ایف نائن اسلام آباد میں جاری تین روزہ اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول الفاظ، ادب اور موسیقی کا جشن بکھیرنے کے بعد اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا، فیسٹیول میں علم اور ادب کے مداحوں نےبھرپور […]

سندھ ، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پی پی امیدوار مرتضیٰ وہاب کامیاب

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پی پی امیدوار مرتضیٰ وہاب کامیاب ہوگئے۔ضلع جنوبی یو سی 13 صدر ٹاؤن کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے 3967 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،تفصیلات کے مطابق اتور کو صوبہ سندھ کے 16 اضلاع میں ضمنی […]