نگران وزیراعظم آج شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑآج امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے،وزیراعظم 2روزہ سرکاری دورے پر کل ابوظہبی پہنچے تھے-
ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کاآغاز

راولپنڈی(نیوزڈیسک)رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا راولپنڈی میں آغاز ہوگیا،کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے آر پی او خرم علی اور ڈپٹی کمشنرڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ افتتاح کیا۔05 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا۔ مہم کے پہلے روز […]
عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس ، سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج ہوگی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں ہی سماعت کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کا اب تک مجموعی طور پر10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجاچکاہے۔
پنجاب ،لاک ڈاؤن ختم،کاروباری سرگرمیاں شروع

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں لاک ڈاؤن ختم،کاروباری سرگرمیاں شروع،تعلیمی ادارے کھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق سکول، کالجز اور جامعات میں حاضری معمول کے مطابق ، کاروباری سرگرمیاں بھی بحال ، دکانوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کاربھی بدل گئے ،ماسک کی پابندی برقرار رہے گی، شہریوں کو آج بھی فضائی آلودگی سے نجات نہ مل سکی، […]
ٹیکس بڑھانے کیلئے مذاکرات ،آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محصولات بڑھانے کی پالیسی پر آئی ایم ایف ایف بی آر مذاکرات کیلئے وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد کے آنے کا مقصد محصولات بڑھانے پر ایف بی آر سے مذاکرات کرنا ہے ،محصولات پالیسی کے حوالے سے تکنیکی وفد کے یہ مذاکرات ایک ہفتے تک طویل ہو سکتے ہیں ، […]
نریندر مودی کا بادلوں کو سلام کرنا وائرل ہوگیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)نریندر مودی کا طیارے میں بیٹھ کر بادلوں کو سلام کرنا وائرل ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا کسی نے فائٹر طیارے میں سواری کو انتخابی اسٹنٹ قرار دیاتو کسی نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا،یوتھ کانگریس کےصد رنے کہا پہلی بار کسی کو بادلوں کے اوپر ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا۔
انسداد پولیو مہم کا آغاز،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسداد پولیو مہم کا آغاز،سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا،مہم کے دوران 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،وزارت صحت کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر […]
بابا گورونانک جنم دن تقریبات کا آج آخری روز

ننکانہ صاحب ( نیوز ڈیسک) بابا گورونانک کے جنم دن کی تین روز تقریبات کا آج آخری روز،سکھ یاتریوں کا سکیورٹی انتظامات اور سہولیات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا یہاں آکر اپنانیت کااحساس ہوا،بھارت سمیت اندرون اور بیرون ممالک سے ہزاروں سکھ یاتری تقریبات میں شریک ہیں ، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات،تقریبات آج […]
لاک ڈاؤن کے باوجود فضائی آلودگی میں لاہور سرفہرست

لاہور (نیوز ڈیسک) لاک ڈاؤن کے باوجود لاہور میں سموگ جوں کی توں،صوبائی دارلحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 356 ریکارڈ، زہریلی فضا میں سانس لینا بھی محال ، روزانہ کی بنیادپر مریض رپورٹ ہونے لگے ۔ دوسری طرف طبی ماہرین نے بچوں اور بزرگ شہریوں کو خصوصی […]
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ابوظہبی پہنچ گئے، شاندار استقبال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑسرکاری دورے پرابوظہبی پہنچ گئے ، وزیرانصاف اورپاکستانی سفیرنے وزیراعظم کااستقبال کیا ۔نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ یواے ای کے صدرشیخ محمدبن زایدالنہیان سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری،مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔ نگران وزیراعظم کے ہمراہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن […]